تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 342
تاریخ احمدیت۔جلد 28 342 سال 1972ء اس تربیتی کلاس میں مندرجہ ذیل مبلغین نے مضامین پڑھائے۔ا۔الحاج مرزا محمد ادریس صاحب مولوی فاضل و شاہد۔تاریخ اسلام و تاریخ احمدیت۔۲- محمود احمد صاحب چیمہ مولوی فاضل و شاہد۔الہامات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔۳ محی الدین صاحب۔طریق تبلیغ ، ارکان اسلام وارکان ایمان۔۴- الحاج بصری حسن صاحب۔علامات آخر زمانہ۔۵- محمد عبد اللہ حسن صاحب۔موازنہ مذاہب۔۶ محمد حسبان صاحب۔جماعت احمدیہ کے اعتقادات۔ان کے علاوہ مکرم مرتو لو صاحب پریذیڈنٹ جماعتہائے انڈونیشیا نے دو دن جماعت کے ڈسپلن پر بچوں کی راہنمائی فرمائی اور ایک دن مکرم مکی احمد صاحب سیکرٹری تعلیم و تربیت جماعت انڈونیشیا نے تربیت کے موضوع پر نصائح فرمائیں۔اس تربیتی کلاس کے انتظامات مجلس خدام الاحمدیہ انڈونیشیا کے مندرجہ ذیل اراکین نے ادا کئے۔اوشادی لقمان صاحب منتظم اعلیٰ۔۲۔شہو صاحب۔۳۔محمود احمد صاحب۔۴۔نور ہدایت صاحب۔۵۔توحید صاحب۔۶۔منور صاحب۔۷۔عثمان صاحب۔۸۔عبد الغنی صاحب۔ناصرات کی نگرانی کے فرائض محترمہ اینورسلی صاحبہ پریذیڈنٹ لجنہ اماءاللہ تاسک ملا یا و نمائندہ لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا نے ادا کئے۔جملہ مبلغین کرام ، خدام اور ناصرات کی رہائش اور کھانے کا انتظام مکرم احمد سکر ونو صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ مانس اور نے احباب جماعت کے تعاون سے نہایت احسن طور پر سر انجام دیا۔اس تربیتی کلاس کے آخر میں خدام و ناصرات کا تحریری امتحان لیا گیا جس میں اوّل، دوم، سوم آنے والوں کو مکرم مولوی محمد صادق صاحب رئیس التبلیغ انڈونیشیا نے انعامات تقسیم کئے۔50 انگلستان یوم مصلح موعود کی با برکت تقاریب مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۷۲ء کو جماعت ہائے انگلستان نے اپنی اپنی جگہوں پر پیشگوئی مصلح موعود کے سلسلہ میں جلسے منعقد کئے۔جن کی کچھ تفصیل حسب ذیل ہے۔