تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 213
تاریخ احمدیت۔جلد 28 213 سال 1972ء خط کے مضمون سے آگہی ہوئی۔امید ہے آپ کو انتظام کے وقت میں یاد کروں گا اور مناسب جگہ میں خدمت دین کے لئے بھیجوں گا۔مناسب ہے اپنا نام مفتی صاحب کے رجسٹر میں درج کرا دیں۔والسلام مرزا غلام احمد - 62 حضرت قاضی صاحب کی عظیم الشان خدمات کا آغاز تعلیم الاسلام ہائی سکول سے ہوا جہاں وہ پہلے سیکنڈ ہیڈ ماسٹر رہے پھر جنوری ۱۹۲۰ء سے ۱۹۲۷ء تک ہیڈ ماسٹر کے فرائض انجام دئے۔احمد یہ گزٹ ۱ مئی ۱۹۲۷، صفحہ ۳۔اس صفحہ پر مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء کے مرکزی نمائندگان میں آپ کا نام بحیثیت ہیڈ ماسٹر ہائی سکول درج ہے )۔اسی دوران حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے انگلستان مشن کے بانی حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی مدد اور مشن کی سرگرمیوں میں وسعت اور تیزی پیدا کرنے کے لئے انگلستان بھجوانے کا فیصلہ فرمایا۔۲ ستمبر ۱۹۱۵ء کو اساتذہ وطلبہ مدرسہ احمدیہ نے آپ کو الوداعی ایڈریس دیا۔63 ازاں بعد ۵ ستمبر کی شب کو طلبہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کی طرف سے آپ کے اعزاز میں الوداعی جلسہ کیا گیا جس میں متعد معلمین اور متعلمین نے انگریزی اور اردو میں اخلاص سے بھری ہوئی تقریریں کیں۔آخر میں آپ کی کامیابی اور سلسلہ احمدیہ کی ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔اگلے روز 4 ستمبر کو آپ بغرض تبلیغ قادیان سے روانہ ہوئے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی مع صد با مخلصین کے مشایعت کے لئے ڈیڑھ دو میل تک تشریف لے گئے۔راستہ میں حضرت خلیفہ امسیح نے قاضی صاحب سے فرمایا کہ اس وقت خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تمام روحانی بیماریوں کا علاج قرار دے کر بھیجا ہے اور اسی میں اس وقت دنیا کی جمیع امراض کی شفا ہے اس لئے ہر موقعہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ضرور پیش کریں۔بٹالہ سڑک کے موڑ پر حضرت صاحب مع احباب ٹھہر گئے اور کھڑے ہو کر ایک لمبی دعا کی۔جس کے بعد حضرت صاحب نے آپ کو رخصت فرمایا۔بہت سے احباب نے آپ سے مصافحہ کیا اور حضرت ماسٹر عبدالرحیم صاحب ( نیز ) اور حضرت شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی امرتسر تک آپ کے ساتھ گئے۔64 سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے آپ کو ولایت جاتے وقت اپنے دست مبارک سے حسب ذیل قیمتی اور مبارک نصائح تحریر کر کے مرحمت فرمائیں :۔اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الکریم