تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 178 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 178

تاریخ احمدیت۔جلد 28 178 سال 1972ء پونڈ (جو اُس وقت کی شرح کے مطابق تیرہ چودہ لاکھ روپیہ بنتا تھا ) افریقہ میں اس سکیم پر خرچ کیا جائے۔اب دیکھو اس تنظیم میں اللہ تعالیٰ نے کتنی برکت عطا فرمائی ہے۔نصرت جہاں ریز روفنڈ میں ۵۸۴۱۱۹۰ روپے کے وعدے ہوئے تھے جن سے اب تک افریقہ کے مختلف ممالک میں ۱۶ طبی مراکز اور دس نئے ہائر سیکنڈری سکول کھل چکے ہیں ان طبی مراکز سے ۳۷۸۲۵ نادار مریض اب تک بلا معاوضہ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔۳۰۴۸۸۷ مریضوں نے فیس دے کر علاج کرایا۔اب تک طبی مراکز پر ۱۷۱۵۸۲۹ روپے خرچ ہوئے جبکہ ۳۲۵۶۶۳۵ روپے آمد ہوئی گویا ۱۵۴۰۸۰۶ روپے خالص بچت ہوئی۔اس بچت میں سے ۱۳۲۱۳۵۹ روپے دس مزید ہائرسیکنڈری سکولوں کے کھولنے پر خرچ ہوئے پھر بھی ۷ ۲۱۹۴۴ روپے بیچ رہے جس کا مطلب یہ ہے کہ تیس لاکھ روپے خرچ کرنے کے باوجو دسرمایہ بھی پورے کا پورا محفوظ رہا اور بچت کی دولاکھ روپے سے زائد رقم بھی بچی رہی۔الحمدللہ حضور نے فرمایا بعض دوستوں نے مجھے یہ مشورہ دیا تھا کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ میں جو رقم جمع ہو اسے کسی منافع کے کام پر لگا دیا جائے اور پھر اس کی جو آمد ہوا فریقہ میں خرچ کی جائے تا کہ اصل سرمایہ بھی محفوظ رہے لیکن میں نے اس مشورہ پر عمل کرنے کی بجائے ساری کی ساری رقم افریقہ میں رہنے والوں کی خدمت پر لگا دی کیونکہ میرے سامنے اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد تھا کہ مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَةَ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَ يَنْقُطُ وَ اِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (البقرہ: ۲۴۶) میں نے اپنے رب کریم پر بھروسہ کرتے ہوئے سارا سرمایہ خرچ کر دیا اور اپنے رب سے ایسی تجارت کی جس میں ضائع ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ اصل سرمایہ بھی محفوظ رہا اور دولاکھ سے زائد رقم کی بچت بھی ہو گئی اور اس طرح خدا نے جو تمام خزانوں کا اصل مالک ہے ہماری حقیر کوششوں میں غیر معمولی برکت ڈال دی۔پھر خدا نے یہ بھی فضل کیا احمدی ڈاکٹروں کے علاج میں بھی خاص برکت ڈالی اور ان کے ہاتھوں سے لاعلاج مریضوں کو شفا بخشنے کے بکثرت معجزے ظاہر ہوئے جو بجائے خود ایک نشان ہے۔179 اختتامی خطاب جلسہ کا آخری روز ۲۸ دسمبر تھا۔آخری روز حضور انور نے ہزاروں عشاق خلافت کے سامنے