تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 135 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 135

تاریخ احمدیت۔جلد 28 135 سال 1972ء (۳) باقی مسلمانوں کی نسبت احمدی مسلمانوں کے گھر میں خدا اور اس کے رسول صلی یتیم کا ذکر، شعائر اسلام کی پابندی، تلاوت قرآن، تہجد گذاری، فریضہ حج کی ادائیگی کا شوق بہت زیادہ ہے۔(۴) ان کے گھر کا ماحول اسلامی ہونے کی وجہ سے بچوں کی پرورش اور ذہنی تربیت صحت مند طریق پر ہو رہی ہے۔مجلہ میں شامل مضامین بلند پایہ اور معلومات افزا ہیں۔لجنہ اماءاللہ کی پنجاہ سالہ سرگرمیاں بڑے سلیقے سے پیش کی گئی ہیں۔ان میں بڑا صحتمند اور مسلسل ارتقاء نظر آتا ہے۔مجلہ کی نگران سیدہ مریم صدیقہ ام متین صاحبہ ایک خاص طرز نگارش کی مالک ہیں۔آپ کی نگارشات حجم اور خوبی دونوں لحاظ سے امتیازی حیثیت رکھتی ہیں۔سیدہ نسیم سعید کا اپنا مخصوص اسلوب تحریر ہے۔آپ کی وسعت مطالعہ نے اس اسلوب کو اور بھی نکھار دیا ہے۔نظم کا حصہ بہت ٹھوس اور پائیدار ہے۔مجلہ کی کتابت نہایت پاکیزه، طباعت بہترین تصاویر روح پرور، کاغذ نہایت دیدہ زیب اور بیش قیمت ہے۔بحیثیت مجموعی یہ شہ پارہ اپنے حسن و جمال کے لحاظ سے آرٹ کا ایک بہترین نمونہ ہے۔129 ۲۔لجنہ سپیکس (Lajna Speaks) صفحات ۸۶۔اس انگریزی رسالہ کی مدیرہ کے فرائض محترمہ شمیم شریف صاحبہ ایم اے نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی مبلغ امریکہ نے اس پر درج ذیل رائے لکھی:۔زیر نظر لجنہ سیکس لجنہ اماءاللہ کے پنجاہ سالہ کارناموں کی جاذب نظر، دیدہ زیب منہ بولتی تصویر ہے۔اس کا محض سرسری مطالعہ ہی مغرب زدہ خواتین وحضرات کے اس خیالِ خام کی مؤثر تردید کر دیتا ہے کہ پردہ تمدنی ترقی کے راستہ میں روک ہے۔130 یہ با تصویر سونیئر خاص طور پر بیرونی ممالک کی بجنات کی شاندار دینی سرگرمیوں کا آئینہ دار تھا۔سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ربوہ میں سالانہ اجتماع لجنہ ۱۹۷۲ ء اور جشن پنجاه سالہ کی تقریب ۱۷۔۱۸۔۱۹ نومبر کو انعقاد پذیر ہوئی جس میں بحمد اللہ تعالیٰ پاکستان کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی لجنات کی نمبرات کے علاوہ مشرق و مغرب کے چھ دیگر ممالک (امریکہ، انگلستان، ڈنمارک، کینیا، ماریشس اور انڈونیشیا) کی نمائندہ خواتین نے بھی شرکت کی۔یہ سب نمائندہ خواتین لجنہ کے قیام پر پچاس سال پورے ہونے کی پُر مسرت تقریب کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے اس خصوصی اور بابرکت اجتماع میں شرکت کے