تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 90 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 90

تاریخ احمدیت۔جلد 28 90 سال 1972ء آنحضرت صلی ایام کے روحانی افاضہ کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ سمندر سے پانی کے بخارات اٹھ اٹھ کر کوہ ہمالیہ کی ہزاروں فٹ بلند چوٹیوں پر باران رحمت بن کر برس سکتے ہیں تو آنحضرت صلی یتیم کی روحانیت کا بحر ز خار ماضی اور مستقبل ہر دو زمانوں میں موج در موج دور دور تک روحانی سرسبزی و شادابی کا ذریعہ کیوں نہیں بن سکتا۔آنحضرت ملا لیا ایلیم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے دل آپ کی محبت سے لبریز ہیں۔ہمارے وجود کا ذرہ ذرہ آپ کا احسان مند ہے اگر ہمارے بچوں کو بے دریغ قتل کر دیا جاوے تو اس صدمہ کو تو ہم برداشت کر سکتے ہیں مگر ہم ایک لحظہ کیلئے یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی شخص ہمارے محبوب آقا حضرت خیر الا نام خاتم الانبیاء صلیما ایلم کی شان میں برا بھلا کہے۔75 اختتامی خطاب حضرت خلیفہ مسیح الثالث مورخہ ۸ جون کو حضور انور نے اپنے روح پرور اور ایمان افروز اختتامی خطاب کے آغاز میں اعلان فرما یا کہ آئندہ سال سے اس کلاس کے پروگرام میں تین پریکٹیکل بھی ہوا کریں گے تا کہ اس کی افادیت میں اضافہ ہو سکے۔حضور نے ہدایت فرمائی کہ صدر صاحب خدام الاحمدیہ مرکز یہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنادیں جو مجھ سے مشورہ حاصل کر کے تعلیمی پروگرام وضع کرے۔حضور نے یہ بھی اعلان فرمایا کہ ۷ جون کو حضور نے کلاس سے جو بیش قیمت اور اہم خطاب فرمایا تھا اس کا خلاصہ صیغہ زود نویسی کی طرف سے پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا گیا ہے اور آج جبکہ یہ کلاس اختتام پذیر ہو رہی ہے میں یہ پمفلٹ کلاس میں شامل ہونے والے ہر طالب علم کو بطور تحفہ دینا چاہتا ہوں۔خدام کو چاہیے کہ وہ اسے پڑھیں اور اس پر غور و تدبر کریں اور پھر اپنے غیر از جماعت دوستوں کے ساتھ گفتگو کے لئے بھی اس سے فائدہ اٹھائیں (اس مرحلہ پر حضور کے زیر ارشاد تمام طلباء میں یہ پمفلٹ تقسیم کر دیا گیا اور پھر حضور نے طلباء سے دریافت کر کے یہ تسلی کر لی کہ ہر طالب علم تک یہ پمفلٹ پہنچ گیا ہے) حضور نے فرمایا کہ انسان کا جسم اللہ تعالیٰ نے کچھ ایسا بنایا ہے کہ اسے کچھ وقت کھانا کھانے کے لئے چاہیے اور پھر کچھ وقت اسے ہضم کرنے کے لئے درکار ہوتا ہے اور ہضم کرنے کے لئے وقت نسبتاً زیادہ ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس کے بغیر صحت برقرار نہیں رہ سکتی۔بالکل یہی حال حافظہ کا اور انسان کی اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں کا ہے کچھ وقت ان کو سیکھنے کے لئے چاہیے اور پھر کچھ وقت انہیں اپنانے