تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 64 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 64

تاریخ احمدیت۔جلد 27 64 سال 1971ء زائد کتب لائبریری میں رکھنے کا سوال پیدا ہو گا تو دوسری منزل تعمیر کروائی جا سکے گی جس میں مزید ایک لا کھ کتب رکھی جاسکیں گی۔لائبریری کی عمارت تین حصوں میں منقسم ہے یعنی انٹرنس ہال ، ایڈ منسٹریشن بلاک اور مین ہال، انٹرنس ہال، لائبریری کی عمارت میں داخل ہونے کے لئے یہ ہال ۲۰×۳۰ فٹ سائز کا ہے جس کے سامنے ایک انڈور باغیچہ گلاب کے پودوں سے مزین کیا گیا ہے درمیان میں ایک فوارہ بنایا گیا ہے اور روشنی کے لئے ٹیوب لگائی گئی ہیں۔اس ہال سے ہی مختلف حصوں میں جانے کے لئے دروازے اور راستے ہیں۔یعنی دائیں طرف اخبارات رسائل کے لئے الگ ریڈنگ روم اور ایڈ منسٹریشن بلاک ہے اور بائیں طرف مین ہال برائے کتب، مطالعہ کتب کے لئے ریڈنگ روم ہے۔انٹرنس ہال نئی تصنیفات اور چیدہ نقشہ جات اور مسودات کے Display کرنے کے لئے نہایت موزوں ہے۔ایڈمنسٹریشن بلاک میں 11 کمرے ہیں۔ا۔لائبریرین اور ان کے سٹینو کا کمرہ۔جس میں ٹیلیفون لگوا دیا گیا ہے۔۲۔اسسٹنٹ لائبریرین کا کمرہ۔۳۔سٹاف کا کمرہ۔۴۔زودنویس کا کمرہ۔۵۔مؤرخ احمدیت کا کمرہ۔۶۔مائیکر وفلم اور مائیکر و کارڈ ز کا کمرہ۔۷ و ۸۔دو غسل خانے مشرقی اور مغربی طرز کے۔۹۔ریسیونگ اینڈ کیٹلاگنگ کا کمرہ۔۱۰۔کمرہ جلد سازی۔۱۱۔کینٹین جس میں ضروری شیلو چپس کے تیار کروائے گئے ہیں اور الیکٹرک کیٹل فٹ ہے۔ان کمروں میں جانے کے لئے کا ریڈار بنے ہوئے ہیں۔ہر کمرہ پر تختی لگوا دی گئی ہے تا ضرورتمند متعلقہ کا رکنوں سے جلد تعلق پیدا کر سکیں۔مین ہال تقریباً ۶۸ × ۶۲ سائز کا ہے اس میں پچاس ہزار کتب رکھنے کی گنجائش مہیا کی گئی ہے اس ہال میں مغربی طرف آٹھ کیوبیکلز بھی بنائے گئے ہیں تا کہ ریسرچ سکالرز ان میں اطمینان سے بیٹھ کر یکسوئی کے ساتھ علمی تحقیق کا کام کر سکیں۔عمارت کے مکمل ہونے پر فاؤنڈیشن نے محترم کرنل محمد عطاء اللہ صاحب، صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب اور (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب پر مشتمل انسپکشن ٹیم مقرر کی تا ساری عمارت کا جائزہ لیا جائے۔انسپکشن ٹیم نے ضروری اصلاحات کی طرف توجہ دلائی اور مجوزہ اصلاحات کے مطابق ضروری اقدامات کئے گئے۔خاکسار اس موقع پر یہ عرض کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ مخدوم و محترم چو ہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب