تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 59
تاریخ احمدیت۔جلد 27 59 سال 1971ء والا ثابت ہو! اللہ اللہ جاں بازان وطن کو بھی کیسے کیسے سنگین و دشوار گذار مراحل سے گذرنا پڑتا 66 ہے۔62 اداریہ صدر مملکت کے اقتصادی مشیر جناب ایم ایم احمد پر قابل صد مذمت قاتلانہ حملہ ماہنامہ الفرقان ربوہ کے مدیر مولانا ابوالعطاء صاحب نے لکھا:۔صدر پاکستان کے اقتصادی مشیر محترم جناب صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب (ایم۔ایم۔احمد ) پر اس ہفتہ ایک ظالم نے نہایت سفا کا نہ قاتلانہ حملہ کیا۔یہ حملہ آپ پر اس وقت کیا گیا جبکہ محترم جناب صدر مملکت آغا محمد یحیی خان صاحب ملک سے باہر دو روز کے لئے ایران تشریف لے گئے تھے اور محترم صاحبزادہ ایم ایم احمد صاحب بطور قائم مقام صدر پاکستان کام کر رہے تھے۔اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس نے اس حملہ کو ناکام کر دیا اور ملکی وملتی مفاد کو نا قابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچا لیا۔حملہ آور جو اپنا نام محمد اسلم قریشی بتاتا ہے پولیس کی حراست میں ہے۔ہمیں یقین ہے کہ حکومت کے ہوشیار کارندے اس اہم ترین ملکی حادثہ کی پوری پوری تحقیق کر کے مجرموں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی دریغ نہ کریں گے۔یہ سانحہ تمام دردمند پاکستانیوں کو اس بات کے لئے دعوت فکر دیتا ہے کہ وہ اس قسم کے ظالمانہ حملوں کے سدِ باب کے لئے مستقل انتظام کریں۔صاحبزادہ ایم ایم احمد پاکستان کے بہترین خادموں میں سے ہیں۔جنہوں نے اپنی ساری جوانی اور اپنی تمام آسائشیں اہل ملک کی بہبودی کے لئے صرف کر دی ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔اگر اس ملک میں ایسے بے لوث خادموں کی زندگی پر بھی دن دہاڑے دارالسلطنت میں قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے تو پھر اس ملک میں باقی کون محفوظ رہے گا۔ہم پرزور الفاظ میں قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں اور در ددل سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت صاحبزادہ مرز امظفر احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ، انہیں لمبی اور فعّال زندگی عطا فرمائے اور ان کو ملک و ملت کی بیش از پیش خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یارب العالمین“۔63 صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے لئے پوری جماعت دعاؤں میں مصروف تھی اللہ تعالیٰ نے