تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page iv
اس کے علاوہ دیگر روزمرہ جماعتی سرگرمیاں ، ترقیات سلسلہ، قبولیت دعا کے واقعات ، نئے ممالک میں احمدیت اور نئے مراکز و مساجد کی تعمیر وغیرہ نیز اس سال عالم فانی سے عالم جاودانی کی طرف انتقال کر جانے والے احمدی بزرگان کے حالات زندگی درج کئے گئے ہیں تا آئندہ نسلیں ان کے مطالعہ سے روشنی یا کرا اپنی منزلوں کی راہیں متعین کر سکیں۔تاریخ احمدیت نے خصوصی خدمت کی توفیق پائی ہے۔نیز دنیا بھر میں کئی احباب جماعت سے رابطے کئے گئے اور مفید معلومات، اہم واقعات اور نادر تصاویر حاصل کر کے شامل اشاعت کی گئی ہیں، اس سلسلہ میں بھی بعض احباب جماعت کا خصوصی تعاون حاصل رہا ہے۔اور مکرم عمیر علیم صاحب انچارج مخزن تصاویر لندن بھی بہت شکریہ کے مستحق ہیں کہ یہ سب احباب کرام اس جلد کے مواد کی تیاری کے سلسلہ میں کتب و رسائل ، اخبارات و مجلات اور تصاویر کی فراہمی کے لئے خصوصی تعاون فرماتے رہے ہیں۔فجزاهم الله احسن الجزاء