تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 25 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 25

تاریخ احمدیت۔جلد 27 25 سال 1971ء کر کے بھجوادیا۔کھانے کے دوران کمشنر صاحب نے کئی بار اور مختلف پیرایوں میں ہماری کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا اور ایسے عناصر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جو رستے میں حائل ہونے کی کوشش کریں گے قدم آگے بڑھائے جانے کا مشورہ دیا۔تقریب کی کارروائی حکومت کے بلیٹن میں تفصیل کے ساتھ شائع ہونے کے علاوہ تین چار بار شمالی علاقہ کے ریڈیو پر نشر ہوئی۔نیز ملک کے دو بڑے اخباروں نے تصاویر کے ساتھ اس کا رروائی کو شائع کیا۔29 ۲۔احمد یہ سیکنڈری سکول منا (Minna) نائیجیریا دوسرے سیکنڈری سکول کی بنیاد ” منا میں ۱۷ مارچ ۱۹۷۱ء کو رکھی گئی اور اسی تاریخ سے اس نے با قاعدہ کام شروع کر دیا۔۱۷ مارچ سے ۶ جولائی تک اس سکول کو کانو سیکنڈری سکول کے ٹیچر احتشام النبی صاحب اور شکیل منیر صاحب اور ان کی بیگم چلاتے رہے۔شکیل منیر صاحب ان دنوں ایک عیسائی سکول میں ٹیچر تھے اور وقف عارضی کے تحت اپنی رخصت خدمت دین کے لئے وقف کر کے اس احمد یہ درس گاہ کے عارضی انچارج کی حیثیت سے مصروف عمل رہے تا آنکہ اس سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب خان صاحب ایم اے ایم کام نے 4 جولائی ۱۹۷۱ء کو اس کا چارج سنبھال لیا اور ۱۸ جولائی کو اس کا رسمی افتتاح عمل میں آیا۔اس تقریب میں نائیجیریا کے ایجوکیشن کمشنر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور صدارت کے فرائض ”منا“ کے چیف الحاج احمد بلا گو نے ادا فرمائے۔سکول کے پرنسپل محمد یعقوب خان صاحب کی تعارفی تقریر کے بعد مولا نا فضل الہی صاحب انوری امیر جماعتہائے احمدیہ نائیجیریا نے استقبالیہ ایڈریس پڑھا جس میں حکومت کے تعاون کا شکر یہ ادا کرنے کے علاوہ نصرت جہاں سکیم کے آئندہ پروگرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔جوابی تقریر میں جناب ایجوکیشن کمشنر نے حکومت کے تعلیمی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں احمد یہ مشن کی بے لوث مساعی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور حکومت کی طرف سے پورے پورے تعاون کا یقین دلایا۔تقریب کے صدر جناب الحاج احمد بلا گو نے سکولز کھولنے اور انہیں کامیابی سے چلانے کے سلسلہ میں احمد یہ مشن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔بعد ازاں جناب ایجو کیشن کمشنر نے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر سکول کے افتتاح کا اعلان فرمایا۔افتتاحی تقریب میں پانچ سومہمانوں نے