تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 299 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 299

تاریخ احمدیت۔جلد 27 299 سال 1971ء پہلے روز ۳ بجے شام ماریشس میں نئے تشریف لانے والے پاکستانی ہائی کمشنر ہز ایکسی لینسی جناب انور خاں صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت میئر آف روز بل ( Henry Ythier) نے کی۔جماعت احمد یہ ماریشس کی طرف سے جناب ید اللہ بھنو صاحب نے ایڈریس پیش کیا جس میں انہیں پر خلوص طور پر خوش آمدید کہا گیا اور پاکستان سے بوجہ ایک عظیم مسلم ملک اور جماعت احمدیہ کا مرکز ہونے کے دلی محبت وانس کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔اس سال خدام الاحمدیہ ماریشس کا سالانہ تربیتی کیمپ بمقام موشوازی ۱۶ راگست تا ۲۲ / اگست ۱۹۷۱ ء منعقد ہوا۔جس میں نوجوانوں کو جسمانی ورزش اور پر مشقت زندگی گزارنے کی مشق کے ساتھ ساتھ اطاعت نظام جماعت ، باہمی اتحاد و اتفاق اور ہاتھ سے کام کرنے کی عادت اور با قاعدہ عبادت کے قیمتی اسباق دیئے گئے۔اس تربیتی کیمپ میں زیادہ سے زیادہ نو جوانوں کو شامل کرنے کے لئے ایک ورکنگ کمیٹی بھی بنائی گئی۔اس کیمپ کے پروگرام میں ایک مخصوص سپورٹس ڈے بھی منایا گیا۔اس روز فرانسیسی سفیر اور پاکستان کے ہائی کمشنر کے نمائندہ بھی کیمپ میں تشریف لائے اور کیمپ کا معاینہ کیا۔کیمپ میں شامل ہونے والوں کی تعداد ۶۵ تھی جن میں چار عیسائی نوجوان بھی تھے۔118 اس سال ملک کے آٹھ دینی مدارس میں کم و بیش تین سواحمدی بچے زیر تعلیم تھے۔سالانہ امتحان کے بعد ان احمدی بچوں کا ایک تفریحی پروگرام ۱/۹ اکتوبر کو فلیکان فلاک (Flic en Flac) ساحل سمندر پر منعقد کیا گیا۔بچوں نے سارا دن اپنے اساتذہ کی نگرانی میں کھیلوں اور ذہنی ورزش کے پروگراموں میں خوشی خوشی گزارا اور بسوں میں آتی اور جاتی دفعہ احمدیت کے ترانے بڑی سریلی اور بلند آوازوں میں گاتے رہے۔اس دلچسپ پروگرام میں ۱۸۲ بچوں نے شرکت کی۔۱۶ - ۱۷ اکتوبر کو مارل شو کے قومی سینٹر میں جماعت احمدیہ ماریشس کی ایک علمی و دینی نمائش ہوئی جس میں مولوی صدیق احمد صاحب ،منور، ابوبکر خاں صاحب (مقامی مبلغ ) اور بعض احمدی رضا کار شامل ہوئے۔گاؤں کے بہت سے معززین نے نمائش سے استفادہ کیا اور بہت محظوظ ہوئے۔ایک مقامی دوست نے اصرار کے ساتھ پورے وفد کو دو پہر کا کھانا پیش کیا۔نمائش کے دوران بہت سا لٹریچر تقسیم کیا گیا اور کچھ قیمت فروخت ہوا۔احمد یہ سیکنڈری سکول ماریشس جو اُن دنوں ابتدائی مراحل طے کر رہا تھا اس سال جناب رشید