تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 275 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 275

تاریخ احمدیت۔جلد 27 275 سال 1971ء سٹیٹ کونسل کے ممبر تھے۔مولوی بشارت احمد صاحب بشیر ایک وفد کی صورت میں ان کی ملاقات کیلئے جنوری ۱۹۷۱ ء کے دوسرے ہفتے میں کرو بو تشریف لے گئے۔فوجی بینڈ کے ساتھ وفد کا استقبال کیا گیا اس موقعہ پر ایک سادہ اور پر وقار تقریب ہوئی جس میں جنرل نے کھڑے ہو کر تقریر کرتے ہوئے اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا کہ جب حضرت امام جماعت احمدیہ غانا تشریف لائے تھے تو میں نے ملاقات کے دوران حضور کی خدمت میں دعا کی درخواست کی تھی اور اگر اب بھی میں زندگی میں اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکا تو یہ سراسر میر اقصور ہوگا۔تقریر کے دوران انہوں نے قائد وفد مولوی بشارت احمد صاحب بشیر سے درخواست کی کہ وہ جب بھی حضور اقدس کی خدمت میں خط لکھیں تو ان کی طرف سے السلام علیکم پہنچا دیں اور دعا کی درخواست کریں۔اس تقریب کی پریس میں اشاعت کے علاوہ ریڈ یو غانا سے بھی خبر نشر ہوئی۔اس سلسلہ میں غانا کے اخبار The Pioneer کی اشاعت بابت ۱۵ جنوری ۱۹۷۱ء میں حسب ذیل خبر شائع ہوئی۔( ترجمہ ) لیفٹیننٹ جنرل اے اے افریفا کی خدمت میں مولوی بشارت احمد صاحب بشیرا میرو مشنری انچارج احمد یہ جماعت غانا نے قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا۔یہ پیشکش اس وقت کی گئی جب جماعت احمدیہ کے وفد کے قائد اور جماعت کے امیر غیر رسمی ملاقات کے لئے Okatakyie ( جنرل کا لقب ) کے ہاں کرو بوشہر پہنچے۔قرآن مجید کا تحفہ پیش کرتے ہوئے امیر جماعت احمد یہ غانا نے کہا قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ کتاب ہے جو اس نے ایک نہایت بیش قیمت تحفہ کے طور پر بنی نوع انسان کو ر عطا فرمایا ہے۔تحفہ قبول کرتے ہوئے جنرل افریفا نے اپنے جذبات تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اس عزت افزائی کے لئے ممنون ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف یہ کہ اس تحفہ کو بے نظیر خزانہ یقین کرتے ہیں بلکہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ نہایت اشتیاق سے اس کا مطالعہ بھی کریں گے۔اس تقریب کے اختتام پر جنرل افریفا امیر جماعت احمدیہ غانا اور ان کے وفد کے اراکین کو شہر کے مختلف حصوں کی سیر کرانے کیلئے ہمراہ لے کر گئے۔ان کے وفد میں حسب ذیل افراد شامل تھے۔مولوی ناصر احمد صاحب انچارج شمالی ریجن - الحاج عطاء ریجنل چیئر مین احمدیہ موومنٹ اور مسٹر آئی کے گیاسی (۔I۔K Gyasi ) اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر احمد یہ سیکنڈری سکول۔90 ۴ مارچ سے ۶ مارچ تک شمالی ریجن کی جماعتہائے احمدیہ کی سالانہ کا نفرنس نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔نہ صرف ریجن کے مخلصین جماعت کثرت سے شامل ہوئے بلکہ مولوی بشارت