تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 268 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 268

تاریخ احمدیت۔جلد 27 268 سال 1971ء نے بھی جلسہ کی خبروں کو خاص اہتمام سے شائع کیا۔ریڈیو سیرالیون نے حضور کی ایک ریکارڈ کی ہوئی تقریر بھی نشر کی۔81 سیرالیون ۱/۲۷ پریل ۱۹۶۱ء کو آزاد ہوا تھا۔اس سال ۱۹۷۱ ء کے یوم آزادی کے موقع پر جو سرکاری تقریبات منعقد ہو ئیں ان میں مولوی محمد صدیق صاحب گورداسپوری نہ صرف شامل ہوئے بلکہ مسلمانوں کی نمائندگی میں حاضرین سے خطاب بھی فرمایا اور اسلامی نظریہ آزادی پر روشنی ڈالی۔اسی ماہ ملک کے ریپبلک (Republic) ہونے کا اعلان کیا گیا۔اس یادگار موقع پر صدر سیرالیون، وزراء اور سفراء کی ایک خاص تقریب ہوئی جس میں مسلمانوں کی طرف سے بھی آپ کو مدعو کیا گیا۔آپ نے اپنی تقریر میں باشندگان ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اگر دنیا امن وسکون کی زندگی بسر کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے اسلامی تعلیمات کو دستور العمل قرار دیئے بغیر کوئی چارہ کار نہیں۔آپ نے اس موقع پر سید نا حضرت مصلح موعود کے اس ولولہ انگیز پیغام کوبھی دہرایا جو حضور نے ۱۹۵۵ء میں الحاج جے سی الحسن العطاء پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ اشانٹی ریجن غانا کے توسط سے افریقن احمدیوں کے نام دیا تھا اور جس میں نہایت پرشوکت انداز میں یہ پیشگوئی فرمائی میں یہ نوشتہ دیوار پڑھ رہا ہوں کہ آپ کی (افریقن ) نسل کے لئے ایک عظیم مستقبل مقدر ہے اس کا شاندار زمانہ قریب آ رہا ہے۔خدا نے ماضی میں بھی کسی قوم کو نہیں چھوڑا نہ آئندہ نظر انداز کرے گا وہ بعض اوقات کسی ایک قوم اور بڑ اعظم کو موقع دیتا ہے اور پھر ایک دوسری قوم اور دوسرے بڑاعظم کو - منتخب فرماتا ہے۔ایک لمبے عرصہ تک آپ لوگوں پر ظلم کیا گیا اب آپ کا وقت ہے“۔82 مولوی صاحب موصوف نے حاضرین کی توجہ اس طرف بھی مبذول کروائی کہ اسلام ہی ایک ایسا مذ ہب ہے کہ جس کی تعلیم ہر قسم کے فساد اور ہر قسم کے جھگڑے کو مٹاسکتی ہے اور جس پر عمل کرنے سے دین اور دنیا دونوں سنور جاتے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی تعلیم پر پوری طرح اور یقین محکم کے ساتھ عمل کیا جائے۔کیونکہ تعلیم چاہے کتنی ہی اچھی ہو اگر اس پر عمل نہ کیا جائے تو کسی اچھے نتیجہ کی امید نہیں رکھی جاسکتی۔دنیا کوفتنہ و فساد سے بچانے کے لئے جناب مولوی صاحب موصوف نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد مبارک کا خصوصی تذکرہ کیا کہ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِسَانِهِ وَ يَدِهِ ( بخاری کتاب الایمان ) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔