تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 266 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 266

تاریخ احمدیت۔جلد 27 266 سال 1971ء (Mateboyi) میں ایک تبلیغی میٹنگ کی گئی۔چنانچہ اللہ کے فضل سے ۱۵ / احباب نے بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شمولیت کی سعادت حاصل کی۔اس سال مشن نے اپنے امیر مولوی محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری کی قیادت میں علمی ، عملی، دینی اور تبلیغی غرضیکہ ہر اعتبار سے نمایاں ترقی کی اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے سال گذشتہ کے انقلاب انگیز دورہ مغربی افریقہ کے نتیجہ میں ملک کے نقشے جلد جلد بدلنے شروع ہو گئے۔اس سال جماعت احمدیہ سیرالیون کا بائیسواں جلسہ سالانہ شہر ” بو کے احمد یہ سیکنڈری سکول کے خوبصورت اور کشادہ ہال میں ۱۲۔۱۳۔۱۴ فروری ۱۹۷۱ء کو منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے پانچ صد سے زائد ا حباب نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں سیرالیون کے دو وزراء، تین ممبران پارلیمنٹ، پیرا ماؤنٹ چیفس اور بعض اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری نے افتتاحی تقریر میں فرمایا کہ گذشتہ سال جماعت احمد یہ سیرالیون کے لئے ایک انقلاب انگیز سال تھا جبکہ ہمارے پیارے امام ہمام حضرت خلیفہ اسیح الثالث ہزاروں میل کی مسافت طے کر کے اپنے روحانی فرزندوں کے درمیان تشریف فرما ہوئے تا اس ملک میں رہنے والے حضور کے روحانی فرزند اپنے روحانی باپ کی شفقت اور پیار سے حصہ پا سکیں۔حضور کے اس سفر کا یہ نتیجہ ہے کہ آپ لوگ اب حضور کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور حضور نے آپ سے باپ سے بھی بڑھ کر شفقت و محبت کا سلوک کیا ہے۔آپ لوگ حق کے سپاہی ہیں اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اندر روحانی انقلاب پیدا کریں اور دوسروں میں نفخ روح کا موجب بنیں۔وزیر خارجه آنریبل سی پی فور Hon۔۔۔For) نے افتتاحی اجلاس میں صدارت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جماعت احمد یہ سیرالیون کا شکر یہ ادا کیا اور حکومت کی طرف سے پوری حمایت کا یقین دلایا۔آپ نے سیر الیون کے ہزاروں باشندوں کو زیور علم سے آراستہ کر کے قومی تعمیر کے سلسلہ میں احمدیہ مشن کے کردار اور اس کی خدمات نیز اس کے محبت، امید اور باہمی رواداری کے پیغام کو بہت سراہا۔ریذیڈنٹ منسٹر آنریبل کو سوکو نے (Kawusu Conteh) نے احمد یہ مشن کی معاشرتی تعلیمی اور مذہبی سرگرمیوں کا ذکر کر کے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔گیمبیا کے ہائی کمشنر نے فرمایا کہ جماعت احمدیہ کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ لوگ اسلام