تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 252
تاریخ احمدیت۔جلد 27 252 سال 1971ء شفقت اور دشمنوں سے عفو اور حسن سلوک کو تفصیل سے بیان کیا اور اس ضمن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے واقعات اس درجہ مؤثر انداز میں پیش فرمائے کہ سامعین نے اپنے دل کی گہرائیوں سے اپنے آقاصلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجا۔آپ کی تقریر کے بعد بشیر احمد صاحب شیدا ( گرین فورڈ) نے احباب کو سید نا حضرت مصلح موعود کی معرکہ آراء تقریر سیر روحانی کا آخری حصہ ٹیپ ریکارڈ کے ذریعہ سنایا۔حضور کی پر شوکت آواز سن کر بے اختیار آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔اجلاس کی آخری تقریر مولانا عطاء المجیب صاحب راشد کی تھی اور موضوع تھا تبلیغ اسلام دنیا کے کناروں تک۔آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت زمانہ میں اشاعت اسلام اور پھر دور ثانی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے تکمیل اشاعت کا تفصیلی تذکرہ کیا اور نہایت مؤثر رنگ میں جماعتی ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلائی۔جلسہ کے پہلے اور آخری اجلاس کی صدارت چوہدری شریف احمد صاحب باجوہ نے کی۔آپ نے برکات خلافت کا ذکر کرتے ہوئے خلیفہ وقت سے دلی وابستگی اختیار کرنے کی تحریک فرمائی۔اس جلسہ کے انتظامات ایک کمیٹی کے سپر د تھے۔مختلف انتظامات کے سلسلے میں ۱۵۸/ احباب نے اپنی ڈیوٹی بہت خوش اسلوبی سے ادا کی۔مختلف شعبہ جات کے انچارج صاحبان اور ان کے جملہ رفقاء کا رنے ایک دوسرے سے بڑھ کر محنت اور جانفشانی سے کام کیا اور بعض کارکنان تو ساری ساری رات جاگتے رہے۔احمدی مستورات نے بھی جلسہ کو کامیاب بنانے میں بھر پور حصہ لیا۔جلسہ کا ڈیوٹی چارٹ شائع کیا گیا۔جلسہ کا پروگرام اخبار احمدیہ کے ذریعہ جملہ احباب جماعت اور دلچسپی رکھنے والے دوستوں تک پہنچایا گیا۔جلسہ کے انعقاد کا اعلان دو انگریزی اور تین اردو اخبارات میں چھپا۔67 ۹ نومبر ۱۹۷۱ ء کو احمدیہ مسلم مشن لنڈن کے ایک نمائندہ وفد نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محترم جنرل محمد یوسف خان صاحب سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت مکرم عطاء المجیب صاحب را شد نائب امام مسجد لنڈن نے کی۔آپ کے علاوہ مکرم عزیز دین صاحب ، مکرم خواجہ نذیر احمد صاحب اور مکرم خالد اختر صاحب وفد میں شامل تھے۔محترم ہائی کمشنر صاحب کو لنڈن مشن کی مختصر تاریخ اور مساعی سے آگاہ کیا گیا۔نیز وطن عزیز کی سلامتی اور حفاظت کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ذکر بھی کیا گیا۔آپ کی خدمت میں قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ اور لنڈن مشن کی مطبوعات کا ایک سیٹ پیش کیا گیا۔جو آپ نے شکریہ کے ساتھ وصول کیا۔68