تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 248
تاریخ احمدیت۔جلد 27 248 سال 1971ء سے مولوی عبد الواحد صاحب، میاں عبدالحی صاحب ، مولوی محی الدین صاحب، چوہدری محمود احمد صاحب چیمہ، مولوی ذینی دہلان صاحب جي پونتو صاحب، مولوی احمد نور الدین صاحب، راڈین احمد انور صاحب، مرزا محمد ادریس صاحب ، ڈاکٹر محی الدین صاحب اور حافظ قدرت اللہ صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔آخری اجلاس کی صدارت جناب مکوی بر مادی صاحب نے کی جس میں متعدد اصحاب نے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار فرمایا۔شافعی صاحب سیکرٹری تبلیغ نے انڈونیشیا مشن کی مختصر رپورٹ پیش کی۔میاں عبدالحی صاحب نے اپنے سفر ربوہ کے تاثرات بیان کئے۔مولوی احمد نورا لدین صاحب نے جزیرہ لومبک (Lombok) میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی اور ان کے خوشکن نتائج کا ذکر کیا۔مولانا محمد صادق صاحب نے محبت و اخلاص پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔آپ کے بعد صالح الشبیبی صاحب اور مر تو لو صاحب صدر جماعت ہائے احمد یہ انڈونیشیا کی تقاریر ہوئیں۔جلسہ سالانہ کے ایام میں لجنہ اماءاللہ اور انصار اللہ کے تنظیمی اجلاس منعقد ہوئے۔جلسہ کے بعد تا سک ملایا میں ایک پبلک تبلیغی جلسہ ہوا یہ جلسہ ایک ہال میں منعقد ہوا جو بہت کامیاب رہا۔حاضرین جلسہ کی تعداد قریباً دو ہزار تھی جس میں نصف کے قریب غیر از جماعت معززین تھے۔صدارت کے فرائض جناب شافعی صاحب سیکرٹری تبلیغ جماعتہائے انڈونیشیا نے ادا کئے۔جناب صالح الشبیبی صاحب نے اسلام کا اقتصادی نظام، مولانا محمد صادق صاحب رئیس التبلیغ انڈونیشیا نے رحمۃ للعالمین صلالم “ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔اختتام جلسہ کے بعد میاں عبدالحی صاحب نے سوالوں کے جوابات دیئے۔جلسہ کی کارروائی بنڈونگ کے اخبار Pikiran Rakyat میں شائع ہوئی۔63 انگلستان 66 اس سال جماعت ہائے احمد یہ انگلستان کے زیر اہتمام عید الاضحیہ کی تقریب ۶ فروری ۱۹۷۱ء کو پورے تزک واحتشام سے منعقد ہوئی۔اس موقع پر ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے صدر ڈاکٹر ولی احمد شاہ صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ لندن تھے۔کمیٹی کے ممبران اور ان کے رفقاء کار نے نہایت شوق سے جملہ انتظامات کئے اور مسجد فضل اور مشن ہاؤس کے احاطہ کو رنگ برنگ کی جھنڈیوں سے سجایا گیا۔مردوں کے لئے محمود ہال کے سٹیج ، لائبریری اور اس کے ملحقہ کمروں میں بھی انتظام تھا۔مستورات کے لئے محمود ہال مخصوص تھا۔اس بابرکت تقریب میں قریباً دو ہزار افراد نے شرکت کی۔