تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 238 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 238

تاریخ احمدیت۔جلد 27 238 سال 1971ء لندن مشن کی تاریخ میں غالباً یہ پہلا موقع تھا کہ کسی انگریز احمدی نوجوان اور انگریز احمدی خاتون کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ہو۔قدسیہ اور ناصر صاحب کے چار بچے ہیں۔وہ مشرق وسطی میں کئی سال رہنے کے بعد فرانس میں رہائش رکھتے ہیں۔ایک بیٹی سارہ خان لندن میں اپنے میاں اور بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔۲۰۱۲ء میں ناصر و سیم وارڈ صاحب کی وفات ہو گئی تھی۔53 پہلا کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ مضمون نویسی اکتو برا ۱۹۷ء میں تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے زیر اہتمام ایک بین الکلیاتی مقابلہ مضمون نویسی کروایا گیا۔یہ ا پنی طرز کا پہلا مقابلہ تھا۔جس میں اول اور دوم آنے والے مضمون نگاروں کے لئے گولڈ میڈل اور سلور میڈل بھی بطور انعام رکھے گئے۔اس مقابلہ کے لئے پاکستان کے تمام کالجوں کے طلباء کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ملک کے مختلف حصوں سے طلباء کی ایک کثیر تعداد نے بڑے ذوق وشوق سے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔مقابلہ کے عناوین درج ذیل تھے۔ا۔مسئلہ ارتقاء اور اسلام ۲۔جدید سائنسی ایجادات اور قرآن کریم نفسیاتی الجھنیں اور ان کا علاج از روئے قرآن کریم ۴۔اسلام اور انسان کی فطری صلاحیتوں کی تکمیل مقالہ جات انگریزی یا اردو میں تحریر کرنے کی اجازت تھی۔مضمون نگاروں نے اپنے مقالے بڑی محنت اور عرقریزی سے تیار کئے جیسا کہ منصف اعلیٰ جناب پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔اے( کینٹب) کے ان ریمارکس سے واضح ہوتا ہے۔مقالہ جات واقعی بہت دلچسپ تھے۔آپ کا یہ مقابلہ کامیاب رہا۔ہر مقالہ میں کچھ نہ کچھ بات مفید، پر معانی یا چینج کی قسم کی تھی۔زیادہ توجہ سے پڑھنے کے لائق تھے۔جو انعام میں نہیں آئے وہ بھی گونہایت اچھے تھے“۔یہ مقابلہ مضمون نویسی ہر سال منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا تا کہ طلباء میں قرآن کریم اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسانی زندگی کے مسائل کو سلجھانے کی صلاحیت اور رجحان پیدا کرنے میں مدد مل سکے۔56