تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 163 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 163

تاریخ احمدیت۔جلد 27 163 سال 1971ء دسمبر ۱۹۲۹ء میں میں کنٹونمنٹ بورڈ کی ملازمت سے فارغ ہوا۔ستمبر ۱۹۳۰ء میں سرگودھا آگیا جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری پریکٹس چھ ماہ کے عرصہ میں اچھی چل نکلی۔سرگودھا میں ساڑھے چارسال قیام رہا۔۱۹۳۴ء میں کئی وجوہات کے باعث مجھے سرگودھا چھوڑنا پڑا اور سیالکوٹ کی طرف ہجرت کر لی اور رنگپورہ میں پریکٹس شروع کر دی ان دنوں احرار موومنٹ کا زور تھا اور سیالکوٹ ان کا مرکز تھا۔لوگ میرے مخالف ہو گئے اور بیماروں کو آنے سے روک دیا۔ناچار میں نے ستمبر ۱۹۳۵ء میں قلعہ صو با سنگھ نز دگھٹیالیاں میں بود و باش اختیار کر لی جہاں میں اب تک رہ رہا ہوں۔36 حضرت ڈاکٹر صاحب بڑی حسین و جمیل طبیعت کے مالک، تہجد گزار اور صابر و شاکر بزرگ تھے۔ایک عرصہ تک جماعت احمدیہ قلعہ صو با سنگھ ضلع سیالکوٹ کے پریذیڈنٹ رہے۔37 اولاد: آپ کا ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں تھیں۔ڈاکٹر رحمت اللہ صاحب۔مریم بیگم صاحبہ زوجہ رحمت اللہ شاکر صاحب سیالکوٹ۔اقبال بیگم صاحبہ زوجہ خان بشیر احمد خاں صاحب سمن آباد لاہور آپ مکرم زرتشت منیر صاحب نیشنل امیر جماعت ناروے کی والدہ تھیں )۔رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ ملک حبیب اللہ صاحب کیپیٹل پارک اردو بازار لاہور۔صفیہ بیگم صاحبہ زوجہ مولوی عبد الکریم صاحب کنری سندھ۔رفیعیہ بیگم صاحبہ زوجہ میاں عبدالمجید صاحب فیصل آباد۔حضرت چوہدری الہی بخش صاحب ولادت: تقریباً ۱۸۷۰ء تحریری بیعت : انداز ا۱۹۰۷ء وفات: ۲۴ جون ۱۹۷۱ء چوہدری الہی بخش صاحب آف ملسیاں تحصیل زیرہ ضلع فیروز پور ساکن چک R-170/10 تحصیل خانیوال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی سلسلہ احمدیہ میں شامل ہوئے اور تا زندگی اس پر قائم رہے۔صوم وصلوٰۃ کے پورے پابند اور تقویٰ شعار تھے، تلاوت قرآن کے با قاعدہ عادی تھے۔38 تقسیم ہند کے دوران آپ کی اہلیہ بھاگ بی بی صاحبہ، دو بیٹے حبیب اللہ صاحب ، محمد سلطان صاحب، ایک بہو زینب صاحبہ اہلیہ حبیب اللہ صاحب ، دو پوتے برکت علی صاحب ابن کفایت اللہ صاحب، شفیع محمد صاحب ابن محمد سلطان صاحب اور ایک پوتی بشیراں بی بی صاحبہ بنت محمد سلطان صاحب کو نہایت بے دردی سے شہید کر دیا گیا تھا۔دو شہید بیٹوں کے علاوہ آپ کی باقی اولا د درج ذیل ہے: کفایت اللہ صاحب۔ہدایت اللہ صاحب۔عائشہ صاحبہ زوجہ شیر علی صاحب۔خاتون بیگم صاحبہ زوجہ خلیل احمد صاحب۔زینب بی بی صاحبہ زوجہ عبداللہ صاحب