تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 127 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 127

تاریخ احمدیت۔جلد 27 مخالفت 127 سال 1971ء مشن کے با قاعدہ قیام سے احمدیت کا حلقہ تعارف ملک میں وسیع ہوا اور جماعت کی ترقی اور مقبولیت دیکھ کر زیمبیا کی مسلم ایسوسی ایشن نے معاندانہ اور حاسدانہ رویہ اختیار کیا۔چنانچہ ۱۰ نومبر ۱۹۸۰ء کو اس نے وزارت داخلہ سے یہ شکایت کی کہ احمدی اپنے ملک ( پاکستان) میں غیر مسلم ہیں اور رسول اللہ پر ایمان نہیں لاتے۔اس شکایت پر سیکرٹری وزرات داخلہ نے اپنے خط محررہ ۱۹ نومبر کے ذریعہ جماعت کے مبلغ مولانا عبدالباسط شاہد صاحب کو مسلم ایسوسی ایشن کے الزامات کے جوابات دینے کے لئے ۲۶ نومبر ۱۹۸۰ء کو اپنے دفتر بلایا۔مقررہ تاریخ پر مسلم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کو بھی حاضر ہونے کو کہا۔مکرم مولوی باسط صاحب تو مقررہ تاریخ پر وزارت داخلہ تشریف لے گئے لیکن مد مقابل مسلم ایسوسی ایشن کا سیکرٹری حاضر نہ ہوا۔اس غیر حاضری کا وزارت داخلہ نے سختی سے نوٹس لیا اور ۲۸ نومبر کو مسلم ایسوسی ایشن کو لکھا کہ تم نے الزام تراشی کی لیکن جواب سنے کیلئے وقت مقررہ پر نہ آئے۔اپنے احمدی بھائیوں کیساتھ اسلامی بھائی چارے کے مطابق مل کر رہو اور امن کیساتھ زندگی بسر کرو۔اس طرح انکی تدبیر ان پر ہی الٹی پڑی اور خدا تعالیٰ نے’انی مهین من اراد اهانتک‘ کا ایک اور نظارہ جماعت احمدیہ زیمبیا کو دکھایا جو ان کے ایمانوں کو بڑھانے کا موجب ہوا۔مشن ہاؤس اور مسجد کی تعمیر کے لئے جماعت احمدیہ زیمبیا کے خرید کردہ پلاٹ پر مئی ۱۹۸۷ء میں بعض حاسدوں نے از راہ شرارت قبضہ کرنے کی کوشش کی۔مکرم مولا نا مقبول احمد ذبیح صاحب نے متعلقہ حکام سے ملکر پلاٹ سے ناجائز قبضہ ختم کروایا اور چار دیواری بنوادی تا مزید شرارت کا امکان نہ رہے۔141 زیمبیا کے بعض تعلیم یافتہ مسلمانوں نے جن میں پاکستان۔ہندوستان اور بعض دیگر اسلامی ممالک کے افراد شامل تھے اسلامی اتحاد کی غرض سے ایک اسلامک سنٹر قائم کیا اور ملک جلیل الرحمان صاحب کو اس کا چیئر مین بنایا۔ایک دفعہ جنرل اجلاس میں کسی نے ایسے کارڈز تقسیم کئے جن پر عربی عبارت کا عکس تھا۔اور لکھا ہوا تھا کہ احمدیوں نے قرآن کریم تبدیل کر دیا ہے۔اور یہ عبارت اس کا ثبوت ہے یہ عبارت حضرت مصلح موعود کی کتاب ” احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تھی۔اس عربی عبارت میں ایاہ نعبد و ایاہ نستعین کے الفاظ بھی تھے اس کا رڈ میں یہ لکھا گیا تھا کہ گویا سورۃ فاتحہ میں تبدیلی