تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 126
تاریخ احمدیت۔جلد 27 126 سال 1971ء ا۔مسز ناصرہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری محمد شریف صاحب صدر ۲۔مسز محمودہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر محمد افضل صاحب جنرل سیکرٹری ۳۔نعیمہ صادق صاحبہ قرآن کریم ترجمه سیکرٹری مال 138 دولوکل زبانوں Chigo اور Chichewa قرآن کریم کا ترجمہ کیا جا چکا ہے۔اشاعت لٹریچر زیمبیا مشن نے مندرجہ ذیل لٹریچر شائع اور تقسیم کیا جو تبلیغ کے ساتھ ساتھ جماعت کو مختلف حلقوں میں متعارف کروانے کا باعث بنا۔ا۔میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں۔۲۔احمدیت کیا ہے۔۔حضرت عیسی خدا یا خدا کے بیٹے نہ تھے۔۴۔احمدیت کا پیغام اور منتخب آیات قرآن کا ترجمہ۔اخبار مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب نے ایک دو ماہی رسالہ Zambia Crescent کے نام سے جاری کیا۔جو بفضل تعالیٰ با قاعدگی سے جاری ہے مکرم میر صاحب اس کے پہلے ایڈیٹر تھے یہ اخبار غیر احمدی اداروں اور افراد کو بھیجا جاتا ہے۔اس کی اشاعت تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ تبلیغ میں بھی بڑی ممد ثابت ہوئی ہے۔139 جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۲۶ فروری ۱۹۷۸ء کولوسا کا ٹاؤن کونسل کے ہال میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلسہ منعقد کیا گیا۔اخبارات اور ریڈیو میں اعلانات کروائے گئے۔جلسہ میں سیرۃ النبی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اس جلسہ کے چند دن بعد خواتین کے جلسہ سیرت النبی کا انتظام کیا گیا جس میں کثرت کے ساتھ غیر احمدی خواتین شامل ہوئیں۔140