تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 119
تاریخ احمدیت۔جلد 27 119 سال 1971ء کرنے کی پرزور تاکید فرمائی اور آخر میں ربوہ کے خدام کو خاص طور پر اسلامی اقدار اپنانے اور ان کو اپنی عملی زندگی میں اجاگر کرنے پر زور دیا اور فرمایا کہ ہماری زندگی کا ہر لمحہ اور ہر لحظہ اور ہماری ہر سوچ و فکر اور ہمارا ہر خرج اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہونا چاہیے تا کہ ہم اپنے دعاوی کا عملی ثبوت دنیا کو فراہم کرسکیں۔119 زیمبیا مشن کا قیام اس سال کے آخر میں تحریک جدید کے بیرونی مشنوں میں زیمبیا مشن کا اضافہ ہوا۔زیمبیا کا مختصر تعارف زیمبیا (Zambia): انگریزوں کی محکومی کے زمانے میں اس کا نام شمالی رہوڈ یشیا تھا۔اب یہ جمہوریہ زیمبیا ہے۔جنوب میں دریائے زیمبری اسے زمبابوے ( جنوبی رہوڈ یشیا) سے الگ کرتی ہے۔اس کے جنوب میں بوتسوانا، زمبابوے اور نامیبیا، مشرق میں موزمبیق اور ملاوی، شمال میں تنزانیہ اور زائر اور مغرب میں انگولا واقع ہیں۔اس کا رقبہ ۶۱۸، ۷،۵۲ مربع کلومیٹر ہے۔۱۹۹۱ء کے تخمینہ کے مطابق آبادی ۸۷،۸۰،۰۰۰ ہے۔سب سے بڑا شہر اور صدر مقام کو ساکا (Lusaka) ہے۔عام زبان بنٹو Bantu ہے۔پڑھے لکھے لوگوں میں انگریزی بھی رائج ہے۔آبادی کی بڑی اکثریت قدیم افریقی عقائد کی پیرو ہے۔کئی بڑے بڑے دریا مثلاً زیمبزی، کافوے، لوانگوا، چیمبشی وغیرہ یہاں سے گزرتے ہیں۔کئی جھیلیں بھی واقع ہیں۔اکثر علاقے بلند ہیں جہاں جنگلات پائے جاتے ہیں۔کاشت کے قابل کافی وسیع علاقے ہیں لیکن ایک قسم کی مکھی کی وجہ سے بڑے علاقے پر کاشت ممکن نہیں ہے۔بقیہ رقبہ میں مکئی ، گیہوں ، تمباکو، کافی ، روئی اور تیل کے بیجوں کی کاشت ہوتی ہے۔نارنگیوں کے باغات بھی ہیں۔مویشی اور سور بڑی تعداد میں پالے جاتے ہیں۔رانج سکہ کو اچا(Kwacha) ہے۔درآمدات زیادہ تر برطانیہ، جاپان، ایران، جنوبی افریقہ، مغربی جرمنی، اٹلی اور فرانس سے آتی ہیں اور برآمدات برطانیہ، جاپان، اٹلی ، مغربی جرمنی اور فرانس کو جاتی ہیں۔برآمدات کا ۹۳ فیصدی تانبہ ہے۔۲۱۹۷ کلومیٹر لمبی ریلوے لائنیں ہیں۔ان کے علاوہ ۲۵ ہزار کلومیٹر لمبی سڑکیں ہیں۔صنعتوں میں سب سے اہم تانبہ کی صنعت ہے۔کوئلہ بھی نکالا جاتا ہے۔تھوڑی سی مقدار میں شیشہ اور جست بھی نکالا جاتا ہے۔