تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 105 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 105

تاریخ احمدیت۔جلد 27 105 سال 1971ء لیفٹیننٹ محمود اختر صاحب زبیری شهید تاریخ شہادت: ۵ دسمبر ۱۹۷۱ء آپ احتیاج علی زبیری صاحب آف راولپنڈی کے صاحبزادے تھے۔جنگ میں چھمب کے میدان میں انہوں نے آنا فانا دشمن کے آٹھ ٹینک تباہ کر دیے۔اس کے بعد دشمن کے علاقہ میں سب سے پہلے اپنا ٹینک داخل کیا تو انہوں نے اس ٹینک کو تباہ کر دیا جس سے آپ شہید ہو گئے۔۳۰ دسمبر کو احباب جماعت نے شہید کی نماز جنازہ ادا کی اور پنڈی ملٹری قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔102 عبد السلام صاحب شہید تاریخ شہادت: ۷ دسمبر ۱۹۷۱ ء 103 آپ ۱۹۴۲ء میں چہار کوٹ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا نام ماسٹر محمد حسین صاحب تھا۔۱۹۴۷ء میں ہجرت کر کے مانسر کیمپ آگئے۔وہاں سے کچھ عرصہ کے لئے آپ کی فیملی سندھ چلی گئی۔اس کے بعد آپ کے والد اپنے بچوں کو لے کر بھمبھر آگئے اور وہاں ملوٹ گاؤں میں بطور معلم ملازمت اختیار کر لی۔عبدالسلام صاحب نے کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔اس کے کچھ عرصہ بعد آپ نے فوج میں ملازمت اختیار کرلی۔۱۹۷۱ء کی جنگ میں آپ چھمب سیکٹر کے اگلے مورچوں پر بطور سپاہی سگنل کور میں ڈیوٹی دے رہے تھے کہ دشمن کی طرف سے ایک گولہ آکر لگا جس میں پانچ ساتھیوں سمیت آپ بھی شہید ہو گئے۔مکرم نعیم الدین بھٹی صاحب کا رکن دفتر صدرانجمن احمد یہ ربوہ آپ کے داماد ہیں۔عبد محسن خالد کڑک صاحب شهید تاریخ شہادت : ۹ دسمبر ۱۹۷۱ء آپ ڈاکٹر عبدالغفور کڑک صاحب کے چھوٹے بیٹے اور حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحب کڑک صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔۱۹۷۱ ء کی جنگ میں ڈھا کہ مشرقی پاکستان میں جام شہادت نوش کیا۔حکومت پاکستان نے آپ کی خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ جرات سے نوازا۔آپ ہی کے نام پر ۲۹ کیولری میں کڑک بٹالین ہے۔اسی طرح آپ کے ہی نام پر لاہور کینٹ میں کڑک سٹریٹ ہے۔104