تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 90
تاریخ احمدیت۔جلد 27 90 سال 1971ء تمام ممبرات لجنہ اماءاللہ کو اپنے وطن عزیز کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔موجودہ ہنگامی حالات میں دفاعی فنڈ جمع کریں۔اپنی افواج کے لئے تحائف جمع کر کے بھجوائیں۔دفاعی فنڈ اور تحائف سرکاری طور پر ہر شہر، قصبہ یا گاؤں میں گورنمنٹ کی طرف سے جو مقام مقرر ہو وہیں جمع کرائیں۔ممبرات کو ابتدائی طبی امداد اور شہری دفاع کی تعلیم دینے کی تلقین کریں اور جہاں جہاں بھی ان امور کے سکھانے کا انتظام ہو اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔اور ان سب باتوں کی رپورٹ بھی با قاعدگی سے دیتی رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے ملک اور ہمارے فوجی بھائیوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔آمين اللهم آمين مریم صدیقه 91 قومی دفاعی فنڈ میں کینیڈا اور ایران کے پاکستانی احمدی احباب کا عطیہ صدر پاکستان کے قائم کردہ قومی دفاعی فنڈ میں جہاں پاکستان کی احمدی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہاں بیرون از پاکستان کے احمدی احباب نے بھی ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مالی جہاد میں شرکت کی اس سلسلہ میں ایران کے احمدی دوستوں نے قومی دفاعی فنڈ میں ۵۰،۰۰۰ ریال دیئے۔92 اور کینیڈا کے پاکستانی احمدی احباب نے بھی ایک خطیر رقم جمع کر کے بھجوائی۔93 ملکی دفاع اور استحکام کے لئے اہل ربوہ کی عظیم الشان خدمات الفضل (۱۶ دسمبر ۱۹۷۱ء) نے ملکی دفاع و استحکام کے لئے اہل ربوہ کی مثالی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا:۔”جب سے بھارت نے پاکستان کی سرزمین پر اپنے سفاکانہ حملے کا آغاز کیا ہے ربوہ کے جملہ محلہ جات میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع اور وطن عزیز کے استحکام کے لئے پورے جذبہ اور جوش کے ساتھ مختلف خدمات بجالائی جا رہی ہیں۔ربوہ میں مقیم نو جوانوں نے اور سابق فوجیوں نے بڑی کثرت کے ساتھ فوجی خدمات کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔چنانچہ وہ مختلف محاذوں پر دادِ شجاعت دے رہے ہیں۔صدر پاکستان جنرل آغا محمد یحیی خان کی طرف سے جاری کردہ دفاعی فنڈ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کا چیک فوری طور پر ارسال کرنے کی خبر قارئین پہلے ملاحظہ فرما چکے