تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 70 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 70

تاریخ احمدیت۔جلد 26 70 سال 1970ء Aquarone)، پرائیویٹ سیکرٹری مسز فال برخت (Mrs Volbrecht) عشائیہ محمود ربانی صاحب کو نسلر کویت کی طرف سے دیا گیا جس میں ارکان قافلہ کے علاوہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب، عبد الحکیم صاحب اکمل (امام مسجد مبارک ہالینڈ ) اور بعض احباب نے شرکت کی۔مئی کو حضور انور ہالینڈ کے مشہور پھول Tulip کے باغات کی سیر کے لئے تشریف لے گئے۔۶ امئی کو ہی حضور ہالینڈ کی ایک مشہور بستی مارکن (Marken) میں تشریف لے گئے۔یہ بستی اپنی قدیم روایات مخصوص لباس اور پرانی طرز کی عمارات کے باعث ساری دنیا میں مشہور ہے۔اس جزیرے میں حضور پینتیس سال قبل بھی تشریف لائے تھے جب حضور آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اُن دنوں سیر کے دوران جس مشہور خاندان سے تعارف ہوا اس کے بعض افراد سے اب بھی ملے۔حضور جب اس جگہ پہنچے تو ایک خاتون سے جو اپنے مکان کے سامنے بیٹھی تھی دریافت فرمایا کہ کیا آپ ہی وہ خاتون ہیں جس کو میں ۳۵ سال قبل ملا تھا۔نشانی کے طور پر حضور نے بتایا کہ اس خاتون کے سات بچے تھے۔اس پر اس نے بلا تامل جواب دیا کہ وہ میری بہن تھی۔اس تعارف کے بعد وہ پھولی نہیں سماتی تھی۔اس نے حضور کو اور حضرت سیدہ بیگم صاحبہ کو اپنے ہمراہ لے جا کر اپنا گھر دکھلایا۔مغربی افریقہ کے لمبے اور مسلسل دورے کے بعد حضور کو آرام کا بالکل موقع نہیں ملا تھا آج پہلا موقع تھا کہ حضور تفریح کے لئے تشریف لے گئے۔حضور اپنے قافلہ کے ساتھ جس طرف تشریف لے جاتے لوگ ہاتھ ہلا ہلا کر خیر مقدم کرتے اور خوشی کا اظہار کرتے۔رات کو ایک سفارتخانہ نے حضور کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا۔ے امئی کو پونے پانچ بجے شام حضور ہالینڈ سے لنڈن میں ورود فرما ہوئے۔فضائی مستعقر پر حضرت چوہدری صاحب، امام مسجد فضل بشیر احمد خان صاحب رفیق نیز انگلستان، امریکہ، ڈنمارک اور مغربی جرمنی کے مخلصین جماعت جو کثیر تعداد میں جمع تھے، نے حضور کا پُر تپاک استقبال کیا۔لنڈن میں اہم دینی و جماعتی مصروفیات ۱۸ مئی کو حضور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا جس میں مختلف مسائل کے بارے میں اخبار نویسوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اہل برطانیہ کو ایک بار پھر شدید انتباہ کیا کہ اگر