تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 69 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 69

تاریخ احمدیت۔جلد 26 69 سال 1970ء صاحب باجوہ ( امام مسجد محمود زیورک) مسعود احمد صاحب جہلمی (امام مسجد نور فرینکفرٹ ) دیگر مخلصین اور فدائی احباب نیز مجمو دربانی صاحب کو نسلر کویت نے حضور کا نہایت پر خلوص استقبال کیا۔۵ امئی کا خطبہ جمعہ حضور نے مسجد مبارک ہیگ میں انگریزی اور اردو میں ارشاد فرمایا جس میں دورہ مغربی افریقہ اور نصرت جہاں ریزروفنڈ کا تذکرہ کر کے نئی جماعتی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حضور انور نے عصر کی نماز بھی جمعہ کے بعد پڑھائی اور تمام احباب سے مصافحہ بھی کیا۔موحد عیسائیوں کا ایک وفد جس میں مرد اور عورتیں سبھی شامل تھے۔ملاقات کے لئے حاضر ہوا۔حضور انور نے بہت پیار سے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔اور فرمایا کہ Unitarians یعنی موحد عیسائیوں کا صلى الله۔ایک وفد نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا تو حضور نے ان کو ان کے طریق عبادت کے مطابق عبادت کرنے کی اجازت دی تھی۔کوپن ہیگن کی مسجد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ۱۹۶۷ء میں میں نے جب مسجد کا افتتاح کیا تو میں نے اعلان کر دیا کہ مسجد کے دروازے ہر اس شخص پر کھلے ہیں جو خدائے واحد کی پرستش کرنا چاہتا ہے۔اس دن سے آج تک ہزاروں غیر مسلم مسجد میں نماز ادا کر چکے ہیں جب ہم عبادت کرتے ہیں تو وہ ہمارے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔حضور نے ایک کتاب منگوائی اور بتایا کہ پوپ کا تازہ ترین موقف یہ ہے کہ اگر مسیح علیہ السلام نے صلیب پر وفات نہ بھی پائی ہو تو بھی عیسائیت پر اس کا چنداں اثر نہیں پڑتا۔وفد کے نمائندے نے عرض کی کہ اسلام کے یہ عقائد تو ہمارے عقائد کے بالکل مشابہ ہیں۔حضور نے فرمایا کہ موحد عیسائی اسلام کے بہت قریب ہیں۔فرمایا مذہب دل کا معاملہ ہے۔دل سختی سے نہیں بدلے جا سکتے۔فرمایا انسان گھوڑ انہیں انسان ہے اور اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم کر سکتا ہے۔رخصت کے وقت حضور نے تمام مردوں سے مصافحہ فرمایا۔جاتے وقت وفد کے قائد نے حضور کی شخصیت اور حضور کے نورانی چہرے کی کشش کا خاص طور پر ذکر کیا۔اسی روز حضور معہ افراد قافله قصر امن (Peace Palace) عالمی عدالت انصاف کی عمارت دیکھنے کے لئے تشریف لے گئے۔صدر عالمی عدالت انصاف حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے قصر امن میں ہی چائے کی دعوت کا اہتمام فرمایا۔اس موقع پر درج ذیل جج صاحبان اور متعلقہ افسران عدالت نے بھی حضور کی زیارت کا شرف حاصل کیا:۔جسٹس لانس (Lachs) پولینڈ جسٹس اونی آما (Onyeama) نائیجیریا۔جسٹس مورزوف (Morozov) روس۔جسٹس ارے کا گا (Arechaga) اور دگنارے۔رجسٹرار القوارون (۔Dr