تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 33
تاریخ احمدیت۔جلد 26 33 سال 1970ء قابل ذکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے قبل کسی مجدد نے یہ دعوی نہیں کیا کہ وہ ساری دنیا کے لئے تجدید دین کا کام کر رہا ہے۔تجدید دین یا تو علاقائی صورت اختیار کرتی رہی یا کسی خاص وقت کے لئے یا کسی خاص مسئلہ کے لئے یہ کام سرانجام دیا جاتا رہا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ساری دنیا کے لئے تجدید دین کا کام سرانجام دیا اللہ تعالیٰ نے بھی حضور علیہ السلام کو الہاما فرمایا ” میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا)۔30 English Traced to Arabic پر ایک نہایت عالمانہ تبصرہ مجلس ترقی ادب لاہور کے سہ ماہی مجلہ صحیفہ زیر ادارت ڈاکٹر وحید قریشی صاحب کے اپریل ۱۹۷۰ء کے شمارے میں معروف ماہر لسانیات حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت ضلع لائلپور کی کتاب "ENGLISH TRACED TO ARABIC" پر نہایت زبر دست عالمانہ تبصرہ کیا گیا۔اس تبصرہ کا ملخص پیش ہے۔تبصرہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ زیر نظر کتاب مصنف کی ۲۰ سال کی محنت شاقہ کا ثمر ہے اس کتاب کی صورت میں مصنف نے لسانیات کے شعبہ میں ایک ایسا صحیح اور محکم نظریہ پیش کیا ہے جس سے السنہ عالم کے اولین ماخذ کے متعلق اختلافات ختم ہو جانے چاہئیں۔نی نے بڑی تفصیل اور وضاحت کے ساتھ دنیا کی مشہور زبانوں کے ساتھ مقابلہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دنیا کی تمام زبانوں کا ماخذ عربی ہے۔مصنف مصنف نے دنیا کی ۳۳ مشہور زبانوں کو عربی سے ماخوذ اور متفرع ثابت کرنے کے لئے تالیف و تصنیف کا ایک وسیع منصوبہ تیار کیا ہے۔اس سلسلہ کی پہلی کڑی زیر تبصرہ کتاب ہے جس میں بدلائل قاطع ثابت کیا گیا ہے کہ انگریزی زبان عربی سے نکلی ہے۔مصنف نے اس مقصد کے حصول کے لئے میں سال تک تحقیق و تفتیش کی ہے۔مصنف نے اس کتاب کی تصنیف میں جس جگر کاری ، دقیقہ رسی اور نکتہ نجی سے کام لیا ہے اس کا صحیح اندازہ کتاب کے بالاستیعاب مطالعہ ہی سے ہوسکتا ہے۔ایک مفصل تبصرہ بھی اس کا بدل نہیں بن سکتا۔کتاب چار حصوں میں تقسیم ہے اور ہر حصہ متعدد ابواب پر مشتمل ہے۔اب بطور نمونہ انگریزی کے چند الفاظ اور ان کے عربی ماخذ درج ذیل کئے جاتے ہیں جن سے اندازہ ہو سکے گا کہ مصنف نے ماخذ کی تلاش میں کس قدر کاوش اور نکتہ رسی سے کام لیا ہے۔