تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 30 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 30

تاریخ احمدیت۔جلد 26 30 سال 1970ء ا۔ترجمہ کسی فرد واحد کا نہ ہو بلکہ ایک بورڈ اس پر غور کر کے ترجمہ تجویز کرے۔۲۔یہ امر واضح طور پر لکھا جانا چاہیے کہ ترجمہ کس نے کیا اور کب کیا۔۔بعض جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اپنی عربی یا فارسی تحریر کا ترجمہ خود فرمایا ہے۔اس لئے حضور کے ترجمہ اور دوسرے ترجمہ میں جو امتیاز اور فرق ہے اسے بہر حال واضح اور نمایاں طور پر قائم رکھا جانا چاہیے۔حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے سال کو کے لئے درج ذیل تفصیل کے ساتھ کل ایک کروڑ ۸ لاکھ 94 ہزار ایک سوٹو روپے (۱۰۹، ۱،۰۸،۹۷) کی آمد اور اتنے ہی اخراجات پر مشتمل بجٹ کی منظوری مرحمت فرمائی۔ا۔بجٹ صدرانجمن احمد یہ۔۴۹ لاکھ ۹۵ ہزارنوسونو (۴۹٬۹۵،۹۰۹) ۲۔بجٹ تحریک جدید - ۵۶ لاکھ ۳۶ ہزار دوسوروپے (۵۶،۳۶،۲۰۰) ۳۔بجٹ وقف جدید - ۲ لاکھ ۶۵ ہزار روپے (۲۶۵،۰۰۰) حضور انور کا اختتامی خطاب حضور نے نمائندگان مشاورت سے اپنے اختتامی خطاب میں فرمایا :۔قرآن کریم نے جو یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا متوتی ہوتا ہے یہ کوئی فلسفیانہ خیال نہیں۔خدا تعالیٰ کے بندے اپنی زندگیوں میں اس کا مشاہدہ کرتے ہیں آپ بھی خدا تعالیٰ کے بندے ہیں۔دنیا ہمیں مارنے کی سکیمیں سوچ رہی ہوتی ہے۔دنیا ہماری مردم شماری ، خدا معلوم نیک نیتی سے یا بد نیتی سے کر رہی ہوتی ہے مگر وہ جو ہمارا ہے۔کہتا ہے تم فکر کیوں کرتے ہو؟ میں جو تمہارے ساتھ ہوں اور پھر ۱۹۴۷ء کی آگ ہو یا ۱۹۵۳ء کی آگ ہو۔ہمیں جلانے کے لئے جو عظیم آگ بھی جلائی گئی اس نے یہ ثابت نہیں کیا کہ جماعت احمدیہ کو ایسی آگ میں جلایا جا سکتا ہے بلکہ اس نے یہ ثابت کیا کہ جب ایک احمدی کی زبان سے یہ نکلتا ہے کہ آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے تو یہی بات سچی ہوتی ہے۔۔۔ہماری فطرت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے ہم تو زندہ رہنے اور زندہ کرنے کے