تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 386
تاریخ احمدیت۔جلد 26 386 سال 1970ء موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے از راہ شفقت و محبت احباب جماعت کو بذریعہ تار پیغام تہنیت ارسال فرمایا۔حضور نے فرمایا:۔جملہ حاضرین اور احباب جماعت کو عید مبارک۔اللہ تعالیٰ کرے کہ آپ سب لوگ عید الاضحی کی حقیقت کو سمجھیں اور ان جملہ ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی تو فیق پاسکیں جو یہ عید ہم پر عائد کرتی ہے۔خامه اصبح التالف حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ان دنوں ہالینڈ میں ہی تشریف رکھتے تھے۔چنانچہ خطبہ عید آپ ہی نے ارشاد فرمایا۔آپ نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کے اس عظیم الشان تاریخی واقعہ پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ دراصل اللہ تعالیٰ کا منشاء اس واقعہ سے یہ ہے کہ ہم سب ان بزرگوں کی طرح اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے ہر گھڑی تیار رہیں۔نماز عید میں کثیر احباب نے شمولیت اختیار کی۔نماز کے بعد ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں یونائیٹڈ مشن کی طرف سے ہالینڈ میں مقرر کردہ ترک افسر، انڈونیشین ٹیچر، پاکستانی سفارت خانہ کے فرسٹ سیکرٹری ،ایک پاکستانی انجینئیر اور دیگر معزز ا حباب شامل ہوئے۔اس تقریب کا ذکر ریڈیو ہالینڈ اور اخبارات میں بھی کیا گیا۔66