تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 371 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 371

تاریخ احمدیت۔جلد 26 371 سال 1970ء اس کانفرنس میں ماہرین تعلیم کے ایک وفد نے مسٹرلنگا کر وما پرنسپل ایجوکیشن آفیسر کی معیت میں شمولیت کی۔مسٹر کر وما نے تعلیم کے میدان میں احمد یہ مشن کی گرانقدر خدمات کا خاص طور پر ذکر کیا۔پروگرام کی آخری نشست میں معزز مہمانوں کی تقاریر کا پروگرام تھا۔اس نشست میں آنریبل مصطفی سنوسی ( ممبر پارلیمنٹ) آنریبل ابراہیم باش تقی وزیر اطلاعات و نشریات اور آنریبل پرنس جے ولیمز ریذیڈنٹ منسٹر اور پیرا ماؤنٹ چیف بونگے ممبر پارلیمنٹ نے حاضرین سے خطاب کیا۔اس کانفرنس کے تینوں روز کی کارروائی کا پر لیس اور ریڈیو پر خوب چرچا ہوا۔روز نامہ ڈیلی میل نے روزانہ خبروں کے علاوہ کانفرنس پر خصوصی مصور فیچر بھی شائع کیا۔ڈاکٹر فورنا کا اثر انگیز خطاب 53 آپ نے سیرالیون میں احمدیت کے آغا ز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔ہم اس پر بجاطور پر نازاں ہیں کہ سیرالیون میں بھی اس عظیم تحریک کے وابستگان پائے جاتے ہیں کہا جاتا ہے کہ عظیم الشان کاموں کا آغاز بہت ہی معمولی ہوتا ہے جب ہم احمدیت کے آغاز کی کہانی پڑھتے ہیں تو یہ مقولہ ہمیں پر صداقت معلوم ہوتا ہے کہ ننھے ننھے قطرے اور ریت کے حقیر ذرّے باہم مل کر بحر بے کراں اور وسیع و عریض سلسلہ ہائے کوہ و دمن اور دشت و صحرا کا روپ دھار لیتے ہیں۔ہندوستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک غریب اور تنہا مردِ خدا نے تحریک احمدیت کی بناء ڈالی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی جماعت پانچ بر اعظموں اور پانچ سمندروں کے جزیروں میں پھیل گئی۔جماعت کی مذہبی اور تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا :۔احمدیت کو اس ملک میں آئے ہوئے تھوڑا عرصہ ہوا ہے لیکن اس قلیل عرصے میں تحریک احمدیت نے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور اس کے ساتھ ہی ہمارے ہزاروں نو جوانوں کو مروجہ علوم سے آراستہ کرنے میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ وابستگان کے جوش و خروش، آہنی عزم اور جذبہ اورد خدمت خلق پر دال ہے۔احمدیت نے کسی حد تک ہمارے تعلیمی نظام پر عیسائیت کی گہری چھاپ کے اثر کو کم کرنے کے لئے صحت مندانہ اقدام کیا ہے۔ملک کے شمالی حصے میں تعلیم کی طرف توجہ کی کمی کا سبب والدین کا عیسائی سکولوں میں بچوں کو بھجوانے سے انقباض نہیں بلکہ سکول سے ملحق چرچ میں اصطباغ سے انکار ہے۔جبری اصطباغ ( بپتسمہ ) کی روایت اب ختم ہوا چاہتی ہے۔مشنوں کے سکول خواہ وہ عیسائی ہوں یا مسلم،