تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 354 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 354

تاریخ احمدیت۔جلد 26 354 سال 1970ء تھے۔مولانا ابوالعطاء صاحب نے رسالہ الفرقان ( دسمبر ۱۹۷۰ء صفحہ ۴۱ ۴۲ ) میں ظہیر صاحب کے نام ایک کھلا مکتوب سپرد قلم کیا اور انہیں اسی امر کی طرف توجہ دلانے کے بعد تحریر فرمایا۔میں کہتا ہوں کہ اگر اسی طرح پرانی کتابوں کے حوالوں سے گزارا کرنا تھا تو آپ کو کس حکیم نے کہا تھا کہ ابو العطاء کو ایسا چیلنج دیں کیا آپ کو معلوم نہیں کہ باوجود یکہ ابوالعطاء سلسلہ احمدیہ کا ایک ادنی ترین خادم ہے مگر مخالفین کے جوابات پر مشتمل اس کی مشہور کتاب تفہیمات ربانیہ چالیس برس سے لا جواب پڑی ہے“۔مشرقی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد اگست کے آغاز میں مشرقی پاکستان کے علاقوں ڈھا کہ، کومیلا اورمنشی گنج وغیرہ کے علاقوں میں بہت بڑا سیلاب آیا جس پر سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی زیر ہدایت صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے مشرقی پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پانچ ہزار روپیہ کا چیک جناب گورنر صاحب پنجاب کی خدمت میں ارسال کیا۔چیک کے ہمراہ جناب ناظر صاحب امور خارجه صدرانجمن احمد یہ پاکستان نے جوخط گورنر صاحب پنجاب کے نام ارسال فرمایا۔اس کا متن یہ ہے۔عزت مآب جناب گورنر صاحب پنجاب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت حافظ میرزا ناصر احمد صاحب امام جماعت احمدیہ کی ہدایت کے ماتحت آپ کی خدمت عالیہ میں چیک نمبر 246753/17۔8۔70-سی مالیتی پانچ ہزار روپے بر نیشنل اینڈ گرینڈ لیز بنک لمیٹڈ لاہور برائے امداد سیلاب زدگان مشرقی پاکستان ہمراہ ہذا ارسال خدمت ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے خاص رحم سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بداثرات کو جلد از جلد دور کرے اور ملک کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔آمین اللہم آمین۔والسلام خاکسار مرزا منصور احمد ناظر امور خارجه شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی کو صدارتی تمغہ حکومت پاکستان نے ۱۴ راگست کو یوم استقلال کی تقریب پر ملک کے نامور ادیب اور فاضل و محقق شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی لا ہور کو اردو ادب کی اعلیٰ اور قابل قدر خدمات کی بناء پر صدارتی تمغہ اور دس ہزار روپیہ نقد انعام دیا۔38۔