تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 350 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 350

تاریخ احمدیت۔جلد 26 350 سال 1970ء انسانی شرف عز و جاہ اور ولولہ خیز قیادت کی جیتی جاگتی لا زوال مثال ہے۔کسی شہر کی ترقی کا انحصار اس کے باشندوں کے احساس ذمہ داری اور فرائض کی بجا آوری میں مضمر ہوتا ہے کہ وہ کہاں تک مخلص، کس قدر اشتراک با ہمی اور شہری شعور کی دولت سے بہر مند ہیں۔یہ عجیب اتفاق ہے یہ تمام اوصاف اس شہر کے شہریوں میں اکٹھے ہو گئے ہیں۔چنانچہ اس شہر کی تمام تر فلاحی و معاشرتی ترقیات سو فیصد امداد باہمی کے اصولوں اور اجتماعی خیر سگالی کے جذبے کی رہین منت ہیں۔ہر شہری مستقل مزاجی ، پورے اخلاص اور ذمہ داری کے احساس سے بہرہ مند اور فرائض کی بجا آوری میں انتہائی سنجیدگی سے حصہ لیتا آرہا ہے۔یہاں کے معاشرے میں ایک خاص قسم کا نظم و ضبط اور شہری شعور کا مکمل احساس بیدار ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کے رہنے والوں کی قوت کار اور عملی جدو جہد کے نتائج قیاس آرائی سے بڑھ کرامید افزا ثابت ہوتے رہے ہیں۔اس خوش نصیب شہر میں جہاں کی آبادی اگر چہ میں ہزار سے متجاوز نہیں (اب تقریباً ۵۰ ہزار سے زائد ) لڑکوں اور لڑکیوں کے علیحدہ علیحدہ دو ڈگری کالج نیز ایم اے تک کلاسوں کے لئے پانچ مربع اراضی پر مشتمل نہایت دیدہ زیب نہایت پُر سکون و خاموش ماحول میں کم و بیش چالیس لاکھ سے زائد روپیہ کی خطیر رقم سے عظیم درسگاہ قائم کی گئی ہے جو غالباً ملک بھر میں ایم اے تک پرائیویٹ سرمایہ سے چلنے والی پہلی درسگاہ ہے۔جیسا کہ امکانات سے ظاہر ہے اس درسگاہ کے وسیع وعریض احاطے میں میڈیکل اور ٹیکنیکل اداروں کے علاوہ لاء کالج اور بی ایڈ کی درسی کلاسز کا بھی آگے چل کر بخوبی اضافہ ہو سکے گا۔جیسا کہ ماہرین تعلیم کی رائے ہے۔ربوہ میں اسی قسم کے معجزے ہمیشہ ظہور پذیر ہوتے رہیں گے۔یہ شہر دنیا کے ان چند منفرد مثالی شہروں میں سے ایک ہے جہاں کے تمام شہری کیا بلحاظ مرد اور کیا خواتین سبھی زیور تعلیم سے یکساں آراستہ اور معاشرے کے اعلیٰ شعور سے بہرہ مند ہیں۔علم و ہنر کا یہی شعور نئی منزلوں کے سر کرنے میں مہمیز کا کام دیں گے۔تاہم آج بھی یہ شہر اپنی لا تعداد علمی وادبی درسگاہوں اور مخصوص تعلیمی ماحول کے باعث حقیقی معنوں میں گہوارہ علم و عمل کی صورت اختیار کر چکا ہے۔جہاں بلا امتیاز مذہب ملک کے کونے کونے سے آکر تشنگانِ علم اپنی پیاس اس چشمہ شیریں سے بجھاتے ہیں۔ان درسگاہوں سے ہزاروں گھرانوں کے نو نہال اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کے ہر حصہ میں قوم