تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 303
تاریخ احمدیت۔جلد 26 303 سال 1970ء کایا ہی پلٹ گئی۔خوشحالی سے اللہ تعالیٰ نے ہر طرح نوازا۔ملازمت میں ترقی پر ترقی ہوتی گئی۔پھر بعد میں نیروبی ریلوے کے محکمہ میں ان کی تبدیلی ہوگئی۔ان دنوں سارے ایسٹ افریقہ کی ریلوے کا محکمہ ایک ہی تھا۔اس بیوی سے اللہ تعالیٰ نے قاری صاحب کو سات بیٹے دیئے۔ساتوں ہی خدمت دین میں ہمہ تن اپنے اپنے انداز میں مصروف ہیں اور فدائی ہیں دو بیٹیاں دیں جو بفضل خدا شادی شدہ ہیں۔سب بچوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے خوشحالی کی نعمت سے حصہ وافر دیا ہے۔کوئی بیرسٹر ہے کوئی انجینئر ہے کوئی ڈاکٹر ہے۔ایک بیٹا جنھم (UK) کا آجکل پریذیڈنٹ جماعت ہے۔دوسرا بیٹا برمنگھم جماعت کا پریذیڈنٹ ہے۔عزیز الیاس خاں بیرسٹر ہیں وہ کینیا میں بیرسٹری کے بعد مجسٹریٹ بھی رہے ہیں۔کئی رنگوں میں قانونی خدمت کا موقع انہیں جماعت کے لئے ملتارہتا ہے۔مشرقی افریقہ کے ملکوں کی آزادی کے بعد ۱۹۶۴ء میں قاری صاحب انگلستان چلے گئے اور جلنگھم ( کینٹ کے علاقے ) انگلستان میں آکر آباد ہو گئے۔قرآن کریم سے قاری صاحب کو خاص عشق تھا۔اپنی طرف سے بہت ترتیل سے اور خاص کے سے پڑھتے۔دراصل ان کی قرآت اور لگا تار تلاوت اور مختلف اوقات میں قرآن کریم کی آیتوں کا تذکرہ کرنے کے باعث ہی انہیں ٹانگائی جماعت نے قاری کہنا شروع کر دیا تھا۔پھر تو یہ مستقل طور پر قاری ہی بن گئے اور ہمیشہ قاری صاحب۔قاری محمد یسین صاحب کے خطابات سے ہی یاد کئے جاتے اگر چه با قاعدہ قاریوں کی طرح قاری نہ تھے۔جب تک قاری صاحب زندہ رہے اور صحت سے رہے بالخصوص جلسناھم میں ان کا دستور رہا کہ صبح کی نماز کے بعد باری باری بچوں سے تلاوت کراتے اور پھر اس حصہ کا ترجمہ و تشریح اپنی عقل اور سمجھ کے مطابق کرتے۔اور یہ چھوٹا سا گھر جو باجماعت نماز اور درس قرآن کے لئے وقف تھا خدا تعالیٰ نے پھر وہ وقت بھی دکھایا کہ جنگھم میں ایک بڑا مشن ہاؤس خریدا گیا جس کا نام ناصر ہال ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے اس کا افتتاح فرمایا۔جن عزیزوں، دوستوں کی کوشش سے یہ ہال حاصل کیا گیا ان میں ایک محترم قاری صاحب بھی تھے۔یہ ناصر ہال جماعت کی غیر معمولی تقویت کا باعث ہوا۔بہت سی برکتوں کا موجب ہوا۔اور جلنا ھم میں مشرقی افریقہ سے آنے والوں کا ایک مرکز بن گیا۔آپ جماعت جلنکھم کے ۱۹۲۵ء میں پریذیڈنٹ منتخب ہوئے۔غالباً سب سے پہلے اس جماعت کے پریذیڈنٹ تھے اپنے گھر میں اور عزیزوں میں قرآن کریم کی ہدایات و احکام کی تلقین ان