تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 277
تاریخ احمدیت۔جلد 26 277 سال 1970ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلیل القدر صحابہ کرام کا انتقال مهدی دوراں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو جلیل القدرصحابہ اس سال اس عالم فانی سے رخصت ہو کر اپنے مولائے حقیقی سے جاملے، ان کا تذکرہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔حضرت مولوی نظام الدین صاحب آف چک ۳۵ جنوبی سرگودھا پیدائش: ۱۸۸۰ء بیعت: یکم دسمبر ۱۹۰۴ء وفات: ۴،۳ جنوری ۱۹۷۰ء آپ ۱۹۰۴ء میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت سے مشرف ہوئے۔وفات کے وقت آپ کی عمر تقریبا ۹۰ سال تھی۔آپ صحابہ کا پورانمونہ اور رنگ اپنے اندر رکھتے تھے۔تلاوت قرآن کریم کرتے ہوئے جھوم اٹھتے تھے اور سننے والوں میں وجد کی کیفیت پیدا کرتے تھے۔عاشق قرآن کریم ، عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، عاشق مسیح موعود علیہ السلام اور عاشق احمدیت تھے۔آپ صدق وثبات عزم واستقامت اور تبتل و انقطاع کا پیکر تھے۔مورخہ ۴ جنوری ۱۹۷۰ء کو بعد از نماز عصر حضرت خلیفة اسم الثالث نے نماز جنازہ پڑھائی۔اس کے بعد آپ کو بہشتی مقبرہ ربوہ قطعہ صحابہ میں دفن کیا گیا اور قبر تیار ہونے پر محترم چوہدری فضل احمد صاحب نائب ناظر تعلیم نے دعا کرائی۔آپ نے اپنے پیچھے ایک بیٹا ( پروفیسر عطاء اللہ صاحب ) اور دولڑکیاں یادگار چھوڑیں۔حضرت محمد عبد اللہ ایرانی صاحب وفات : ۵ فروری ۱۹۷۰ء آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔آپ مورخہ ۵ فروری ۱۹۷۰ء کو بوقت نماز مغرب وفات پا گئے۔آپ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے ہم جماعت تھے۔مورخہ ۶ فروری بعد نماز جمعہ آپ کو سپرد خاک کیا گیا۔اولاد حمید اللہ صاحب، برکت اللہ بھٹی صاحب، صابرہ حمیدہ صاحبه زوجه اشتیاق احمد صاحب، امۃ الرشید صاحبه زوجہ گلزار احمد صاحب، بشارت با نو صاحبہ زوجہ چوہدری سلیم احمد انجم صاحب۔