تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 268
تاریخ احمدیت۔جلد 26 268 سال 1970ء حالانکہ ہمارا تو سارا لٹریچر ہی کمیونزم کے خلاف بھرا پڑا ہے نہ جانے کس احمق نے انہیں بتایا ہے کہ ہم نے اشتراکیت کے حق میں ووٹ دیئے ہیں یا یہ کہ ہم نے جن لوگوں کو ووٹ دیئے ہیں وہ کمیونسٹ ہیں۔احمدیوں نے پیپلز پارٹی کو بھی ووٹ دیئے ہیں اور بعض دیگر پارٹیوں کو بھی ووٹ دیئے ہیں۔(اس کا مفصل تذکرہ حضور انور کے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۵ دسمبر ۱۹۷۰ء کے متن میں آچکا ہے)۔