تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 267 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 267

تاریخ احمدیت۔جلد 26 267 سال 1970ء کار پرداز نے ۲۷ دسمبر کے پہلے اجلاس عام میں ان مخلصین احمدیت کے نام پڑھ کر سنائے جنہوں نے ۱۹۷۰ء کے دوران انتقال کیا اور قادیان یار بوہ کے بہشتی مقبرہ میں مدفون ہوئے اور تحریک فرمائی کہ وہ اپنے ان مرحوم بھائیوں اور بزرگوں کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے رہیں۔اس بابرکت جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی عالمگیر زبانوں کا عظیم الشان جلسہ مسجد مبارک میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں احباب نے اوّل تا آخر مختلف ممالک کے احمدی بھائیوں کی پُر جوش تقاریر سنیں اور فضا بار بار تکبیر کے نعروں سے گونجتی رہی۔فاضل مقررین میں ڈاکٹر محمد عبدالہادی کیوسی اور الحاج ابوبکر کوکوئی صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔جناب کیوسی صاحب نے اپنی پر کیف تقریر کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات کا ترجمہ جرمن، اٹالین اور ا سپرنٹو زبان میں سنایا۔اس یادگار اور عالمی نمائندگی کے حامل اجلاس کی صدارت کے فرائض ابتداء میں چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے اور پھر چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال تحریک جدید انجمن احمد یہ ربوہ نے ادا کئے۔یہ ایمان افروز اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا۔193 جلسہ سالانہ ۱۹۷۰ ء اور رسالہ ایشیاء اس کامیاب مبارک اجتماع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان ہفت روزہ ایشیا (لاہور) نے حسب ذیل الفاظ میں تبصرہ کیا :۔ر بوہ میں قادیانی کا نفرنس تمام ہو گئی اور اخبارات میں اس کی ایک مختصر سی خبر بھی آگئی لیکن روز نامہ ندائے ملت کے نمائندہ خصوصی نے اطلاع دی ہے کہ خبر رساں ایجنسیوں نے اس کا نفرنس کی جو خبریں اخبارات کو مہیا کی ہیں ان میں قادیانی سربراہ کی یہ بات بالکل گول کر گئی ہیں کہ قادیانی جماعت نے پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں پیپلز پارٹی کی بھر پور حمایت کی ہے اور سرحد ومشرقی پاکستان میں دوسری دو جماعتوں پر اپنا ہاتھ رکھا ہے۔اس اطلاع سے معلوم ہوتا ہے کہ قادیانی جماعت نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں ملک گیر پیمانے پر کتنی سرگرم دکھائی ہے اور اس سرگرمی کی حیران کن کامیابی پر اس کے اکابرین کتنے مسرور نظر آ رہے ہیں۔در حقیقت حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس جلسہ کے موقع پر جو ارشاد فرمایا اس کا خلاصہ الفضل کے رپورٹر کے الفاظ میں یہ تھا د بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ احمدیوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر گویا کمیونزم کی تائید کی ہے 194