تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 262 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 262

تاریخ احمدیت۔جلد 26 262 سال 1970ء کے ایک محسن کی حیثیت سے اس دنیا میں مبعوث ہوئے اور حضور نے اس بدصورت اور بھیانک تصویر کو بدل کر رکھ دیا اور اس کی جگہ خدا کی پیدا کردہ عورت کو اس شکل میں جس شکل میں خدا نے اس کو پیدا کیا تھا ظاہر فرمایا۔عورت کے دل میں اور اس کی فطرت میں بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کو پیدا کیا ہے۔مال و دولت سے دنیا محبت کرتی ہے۔لیکن خدا نے عورت کو جس فطرت صحیحہ پر مرد کے پہلو بہ پہلو پیدا کیا اور کھڑا کیا ہے وہ فطرت جب روشن ہوگی اور منور ہو گی تو اس مال و دولت کو اپنے پاؤں کی ٹھوکر سے پرے کر دے گی اور خدا اور رسول کے مقابلہ میں مال کی کچھ پرواہ نہ کرے گی۔یہ وہ تصویر ہے جو عورت کے محسن اعظم نے دنیا کے سامنے عورت کی پیش کی ہے وہ اپنے فرائض کو تو ادا کرتی ہے لیکن باپ سے بھی زیادہ ، بھائی سے بھی زیادہ، بیٹے سے بھی زیادہ، اپنے خاوند سے بھی زیادہ وہ اللہ اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے والی ہے۔اس ضمن میں حضور نے خدا اور اس کے رسول سے پیار کرنے والی مسلمان عورتوں کی چند مثالیں بیان فرمائیں۔بعد ازاں ارشاد فرمایا:۔وو دنیا کی عارضی محبتوں اور جھوٹے پیاروں اور ان بیوفا دولتوں کی طرف نہ دیکھو بلکہ جیسا کہ خدا اور اس کے رسول نے کہا ہے ایک آگ اپنے دل میں لگاؤ۔محبت کا ایک شعلہ فروزاں کرو وہ شعلہ جو تمہارے جسم اور تمہارے دل اور تمہارے 190 سینے اور تمہاری روح کو منور کر دئے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا دوسرے روز کا خطاب اسی روز حضور نے مردوں کے جلسہ گاہ میں ایک بصیرت افروز اور معرکۃ الآراء تقریر فرمائی۔جس میں سال کے دوران نازل ہونے والی نعمتوں اور فضلوں کا ایمان افروز انداز میں تذکرہ فرمایا۔جس کے شروع میں ۱۹۷۰ء میں شائع ہونے والے جماعتی لٹریچر کی تفصیل بیان فرمائی اور اسے خریدنے کی تحریک کی۔اور پھر فرمایا کہ اسلام نے غرباء کے جو حقوق قائم کئے ہیں انہیں اجتماعی رنگ میں ادا کرنے کے لئے امسال مرکز سلسلہ ربوہ میں صدر انجمن احمدیہ، تحریک جدید اور وقف جدید کی طرف سے۱۱۹۳ خاندانوں کے ۵۲۲۵ افراد کی بصورت گندم و غیر ہ ۶۸۹ ۴۰ ۱۵ روپیہ کی امداد کی گئی۔غرباء کی