تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 232 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 232

تاریخ احمدیت۔جلد 26 232 سال 1970ء احمدی خواتین کی طرف سے شاندار دعوت عصرانہ احمدی خواتین کی مرکزی تنظیموں (لجنہ اماء اللہ مرکزیہ۔لجنہ اماء اللہ ربوہ۔ناصرات الاحمدیہ ربوہ ) اور تعلیمی اداروں (جامعہ نصرت برائے خواتین۔نصرت گرلز ہائی سکول۔نصرت انڈسٹریل سکول برائے خواتین فضل عمر جو نیئر ماڈل سکول ) کی طرف سے ۲ دسمبر ۱۹۷۰ء کوسیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث اور حضور کی حرم محترم حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کے اعزاز میں نہایت وسیع پیمانہ پر دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا گیا۔اس پُر مسرت تقریب کا انعقاد دفتر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے وسیع احاطہ میں ہوا۔جامعہ احمدیہ کی طرح دفتر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ کی عمارت اور اس کے احاطہ کو اس موقع پر دلہن کی طرح سجایا گیا۔دفتر کے صدر دروازہ پر ایک دلکش اور خوبصورت آرائشی گیٹ تھا جس پر سنہری رنگ سے اھلا و سھلا دو مرحبا کے حروف عجب بہار دکھلا رہے تھے۔روشوں پر سرخ بجری بچھائی گئی تھی اور حضرت خلیفہ اسیح اور حضرت بیگم صاحبہ کی موٹر کار کیلئے لجنہ ہال تک کا راستہ خوشنما جھنڈیوں اور خیر مقدمی قطعات سے آراستہ تھا۔ہال اور اس سے ملحق شامیانوں سے تیار شدہ پنڈال بھی قابل دید تھا۔چراغاں کے لئے ہر طرف بجلی کے رنگا رنگ قمقمے آویزاں تھے۔لجنہ ہال کے دونوں احاطے اور ان کے باغیچوں کے درخت اور پودے ساری رات مختلف رنگین بلبوں اور ٹیوبوں کی روشنی سے جگمگ جگمگ کرتے رہے۔مدعوئین اور ان کی نشستوں کا اہتمام دعوت عصرانہ میں احمدی خواتین کی مرکزی تنظیموں کی عہدیداران تعلیمی اداروں کے سٹاف کی ممبرات بطور میز بان شریک ہوئیں۔ان کے علاوہ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواتین مبارکه، مرکز احمدیت ربوہ کے ہر محلہ کی لجنہ کی عہدیداران نیز تعلیمی اداروں کی ہر کلاس کی نمائندہ طالبات اور علی الخصوص مغربی افریقہ کے مجاہدین احمدیت کی بیگمات کو مدعو کیا گیا تھا۔الغرض مستورات کے ہر طبقہ کی نمائندگی کا خاص اہتمام تھا۔اس طرح مجموعی طور پر سوا چار سو مستورات کو اس تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لئے ستر اصحاب کو دعوت دی گئی تھی۔جن کی نشست کا قد آدم قناتوں سے گھرے ہوئے ایک علیحدہ قطعہ میں انتظام تھا۔مدعوئین میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ