تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 226 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 226

تاریخ احمدیت۔جلد 26 226 سال 1970ء قمقموں سے جگمگ جگمگ کر رہا تھا۔علاوہ ازیں جامعہ احمدیہ کی پوری عمارت ، درختوں اور روشوں کے ساتھ ساتھ باڑ کی شکل میں اُگے ہوئے پودوں پر بھی چراغاں کا خصوصی اہتمام تھا اور یہ سارا علاقہ سلیقہ اور نظافت کے ساتھ سجا ہوا تھا۔اس احاطہ کی بڑی آرائشی محراب پر مغربی افریقہ کے ان چھ ممالک نائیجیریا۔گھانا۔آئیوری کوسٹ۔لائبیریا۔گیمبیا۔سیرالیون ) کے نام علیحدہ علیحدہ تختیوں پر لکھ کر آویزاں کئے گئے تھے۔حضور کی معیت میں اسٹیج پر حضرت مولوی محمد دین صاحب صدر، صدر انجمن احمدیہ، حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلی صدر انجمن احمدیہ علالت طبع کے باعث آپ تشریف نہ لا سکے)، صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلی تحریک جدید وصدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ، شیخ محمد احمد صاحب مظہر صدر مجلس وقف جدید، مولانا شیخ مبارک احمد صاحب سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن ، چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ، مولوی محمد صاحب امیر مشرقی پاکستان، مرزا عبدالحق صاحب امیر صوبہ پنجاب اور مولوی محمد عرفان صاحب امیر صوبہ سرحد کے لئے نشستیں مخصوص کی گئی تھیں۔اسٹیج کے نیچے وسیع احاطہ کی ۳۵ قطاروں میں سے پہلی دو قطار میں صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمبران صدر انجمن احمدیہ تحریک جدید، وقف جدید ، فضل عمر فاؤنڈیشن نیز اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ مرکزیہ ومجلس عاملہ خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے لئے مخصوص تھیں۔باقی تمام دوست ان جگہوں کے علاوہ جہاں چاہیں بیٹھ سکتے تھے۔حضور کی تشریف آوری اس روز اہل ربوہ مغرب اور عشاء کی نمازیں باجماعت ادا کرنے کے بعد جوق در جوق جامعہ احمدیہ پہنچنا شروع ہو گئے۔اس وقت سڑکوں پر بے حد رونق تھی یوں معلوم ہوتا تھا کہ پورا شہر امڈ آیا ہے۔جملہ احباب اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے وسیع و عریض احاطہ بقعہ نور بن کر ایک دلآویز منظر پیش کرنے لگا۔اسی اثناء میں ٹھیک سات بجے شب حضور قصر خلافت سے بذریعہ موٹر کار رونق افروز ہوئے۔جو نہی حضور کی کار اسٹیج کے عقبی دروازہ پر آکر رکی۔سید داؤ داحمد صاحب صدر مجلس استقبالیہ نے آگے بڑھ کر حضور کا استقبال کیا۔حضور ان کی معیت میں اسٹیج پر تشریف لائے جب حضور اسٹیج کی طرف تشریف لا رہے تھے تو ہزاروں ہزار حاضرین نے پُر جوش نعرے لگا کر حضور کا والہانہ استقبال کیا۔حضور نے اسٹیج پر موجود مرکزی تنظیموں کے نمائندوں اور صوبائی امراء کو شرف مصافحہ بخشا۔پھر احباب کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کہ کر انہیں بیٹھنے کی ہدایت فرمائی۔