تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 196
تاریخ احمدیت۔جلد 26 196 سال 1970ء ایک نہایت پر محبت تقریب حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے از راہ شفقت فضل عمر تعلیم القرآن کلاس میں شامل تمام طلباء اور طالبات کو مورخه ۳ را گست۱۹۷۰ء بروز منگل کو ایک خصوصی دعوت دی۔حضور انور نے تمام طلباء کو شرف مصافحہ سے بھی نوازا۔طالبات کا انتظام صدر صاحبہ لجنہ مرکز یہ سیدہ ام امہ المتین صاحبہ کی زیر نگرانی تھا۔حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے بھی طالبات کی دعوت میں شمولیت فرمائی۔اس دعوت کا حضور کی رہائش گاہ کے وسیع باغیچہ میں مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ پرائیویٹ سیکرٹری اور دوسرے کارکنوں کے ذریعہ اہتمام کیا گیا۔طلبہ کے علاوہ مردانہ دعوت میں مرکزی جماعتی عہد یداران بعض امرائے اضلاع اور بعض بیرونی ممالک کے مبلغین نیز کلاس کے تمام اساتذہ ومنتظمین بھی مدعو تھے۔کل حاضری سات سو سے کچھ اوپر تھی۔حضور طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے کئی بار ان کے درمیان تشریف لے گئے اور اپنے ہاتھ سے ان میں مٹھائی وغیرہ تقسیم کی۔حضور انور نے طلباء سے یہ بھی دریافت فرمایا کہ ان میں سے کس کس کو گھوڑے کی سواری آتی ہے اس پر متعدد طلباء نے ہاتھ کھڑے کئے ان کی ایک فہرست مرتب کر کے حضور انور کی خدمت میں پیش کی گئی۔10 139 اختتامی تقریب مورخه ۳۰ راگست ۱۹۷۰ء کو بعد از نماز عصر قصر خلافت سے ملحقہ باغیچہ میں فضل عمر تعلیم القرآن کلاس کی اختتامی تقریب کے موقع پر وسیع پیمانے پر ایک دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے از راہ شفقت شرکت فرمائی۔اس تقریب میں کلاس کے اساتذہ کے علاوہ محترم مرزا عبدالحق صاحب صوبائی امیر اور محترم چوہدری انور حسین صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع شیخو پورہ نے بھی شرکت فرمائی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اس کے بعد مکرم مولانا ابوالعطاء صاحب نے کلاس کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔رپورٹ پڑھے جانے کے بعد سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات عطا فرمائے۔حضرت خلیفہ امسیح الثالث کا خطاب بعد ازاں حضور انور نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس 140