تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 191 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 191

تاریخ احمدیت۔جلد 26 191 سال 1970ء معروف احمدی شاعر ثاقب زیروی صاحب کا سفر انگلستان اخبار لاہور کے ایڈیٹر اور مشہور احمدی شاعر جناب ثاقب صاحب زیروی مکرم بشیر احمد رفیق صاحب کی دعوت پر یکم اگست ۱۹۷۰ء کو انگلستان تشریف لے گئے اور ۲۳ راگست ۱۹۷۰ء کو واپس اپنے وطن عزیز پاکستان میں پہنچے۔جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق سابق امام مسجد فضل لندن کا بیان ہے کہ حضرت بھائی ثاقب مجھے سگے بھائیوں کی طرح عز میز تھے۔قادیان طالب علمی کے زمانہ میں اور پھر لاہور کالج کے دور میں ثاقب صاحب کو مشاعروں میں اپنا کلام پڑھتے ہوئے بارہا سنا اور اس سے لطف اندوز ہوتا رہا۔قادیان اور ربوہ کے سالانہ جلسوں میں ان سے حضرت خلیفہ ثانی کا کلام اور پھر خلافت ثالثہ کے دور میں ان کا کلام سننے کے مواقع ملتے رہے۔اور دل میں ان کی عظمت کا مینار بلند تر ہوتا چلا گیا۔لیکن اس دور میں ان سے ذاتی تعلقات قائم نہ کر سکا۔۱۹۷۰ء میں جب میں امام مسجد فضل لندن تھا میں نے انہیں انگلستان کے دورہ کی دعوت دی۔جو انہوں نے از راہ شفقت قبول کر لی۔میں نے ان کے سفر اور قیام انگلستان کے تمام انتظامات مکمل کئے۔ثاقب صاحب تشریف لائے۔میں نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔اور انہیں مشن ہاؤس لے آیا۔ایک کمرہ ان کیلئے آراستہ کیا ہوا تھا۔اس میں قیام پذیر ہوئے۔لندن میں دس بارہ روز قیام رہا۔ہم صبح نکل جاتے اور میں انہیں لندن کی سیاحت کرا تا۔لندن کا ہر تاریخی مقام ہم نے دیکھا ثاقب صاحب تاریخی مقامات کو دیکھ کر نوٹس بھی لیتے رہے۔اور انہیں دیکھ کر خوشی کا بھی اظہار کرتے تھے۔شام کو عشاء کی نماز کے بعد احباب لندن، غیر از جماعت شعراء اور کچھ نامور ادیب مشن ہاؤس میں جمع ہو جاتے۔اکثر اپنے ساتھ ٹیپ ریکارڈر لے آتے۔ثاقب غزل سرا ہوتے مجمع پر جادو کا اثر ہوتا۔ہمہ تن گوش ہو کر کلام سنتے ، داد دیتے اور ریکارڈنگ بھی کرتے۔یہ روزانہ کا معمول بن گیا۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب جو اُن دنوں بیگ ہالینڈ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے جج تھے کو جب علم ہوا تو ایک ویک اینڈ پر وہ بھی تشریف لائے اور مشن ہاؤس میں میرے ہی فلیٹ پر قیام پذیر ہوئے۔ثاقب صاحب کے کلام سے وہ بھی محفوظ ہوئے۔حضرت ثاقب صاحب کے آئندہ پروگرام کا ذکر چلا تو میں نے عرض کیا کہ اگلے ہفتے سے ہم علاقہ یارک شائر کے دورے پر جانے والے ہیں۔اس علاقے میں بریڈ فورڈ ، ویک فیلڈ وغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔حضرت چوہدری صاحب