تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 184 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 184

تاریخ احمدیت۔جلد 26 184 سال 1970ء پُرسکون رکھنا تو بدرجہ اولی ضروری ہے اسی ضمن میں حضور نے مسلمانوں کے فن تعمیر کی عمدگی اور مضبوطی پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کے ثقافتی ورثے کے طور پر سپین میں قرطبہ کی نہایت وسیع اور خوبصورت مسجد کا خاص طور پر ذکر فر مایا۔حضور نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا ہم نہ سیاست میں حصہ لیتے ہیں نہ ہمیں بادشاہ بننے کی خواہش ہے کیونکہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں۔مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوانِ یار البتہ ہم ملک وملت کے بچے خیر خواہ اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں۔ہماری دلی تمنا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان سرمایہ داری کی لعنت اور سوشلزم کی وباء سے محفوظ و مامون رہے۔یہاں اسلام کا بول بالا ہو۔اسلامی مساوات قائم ہو غریب کو اس کا حق ملے۔امیروں کی اس سے نفرت پیارو محبت میں بدل جائے۔آزادی کی فضا میں وہ بھی عزت و آبرو کا سانس لے۔میں نے یہ دیکھا ہے کہ عموماً غریب آدمی کے حق میں محبت و پیار کا ایک میٹھا بول ہی اس کی پچاس فیصد دلی حسرتوں کو بجھاتا اور اس کے دل میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑا دیتا ہے یہ ہماراس پر کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے۔اگر سید الانبیاء حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم غریب سے غریب آدمی کو بھی اپنے سینے سے لگا لیتے تھے تو ہم جو آپ کے خاک پا ہیں۔ہمیں غریبوں سے پیار کرنے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے سے بھی کبھی عار محسوس نہیں کرنا چاہیے۔۲۰ ستمبر۔حضور نے ایک بجے تک احباب کو انفرادی ملاقات کا موقع بخشا اور پھر سید تنویر مجتبی صاحب کی دعوت ولیمہ میں شرکت فرمائی۔بعد ازاں سی ایم ایچ میں کرنل ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کے والد ماجد کی عیادت کر کے چوہدری بشیر احمد صاحب ماڈرن موٹرز کی کوٹھی واقع پشاور روڈ پر تشریف لے گئے اور چھ بجے شام واپس ایبٹ آباد پہنچ گئے۔۲۱ ستمبر۔نماز ظہر کے بعد حضور مجلس میں رونق افروز ہوئے اور چوہدری شریف احمد صاحب باجوہ سے گفتگو کے دوران فرمایا افریقہ میں بھجوانے کے لئے ۲۰ وکلاء کی ضرورت ہے جو بار ایٹ لاء بھی ہوں۔وہاں وکیل کی ماہانہ آمدہ سے اہزار پونڈ تک جاپہنچتی ہے۔دنیوی فائدہ بھی اور مالی قربانی کے ذریعہ خدمت دین بھی ہے۔افریقی اقوام پیار کی بھوکی ہیں غیر ملکیوں کے خلاف ان کی نفرت ایک طبعی