تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 164 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 164

تاریخ احمدیت۔جلد 26 164 سال 1970ء میں انہیں دلچسپی نہیں ہے۔لیکن ایک آدمی کے متعلق مجھے علم ہے کہ وہ دل سے عیسائی ہوا ہے۔ہمارے مبلغ نے اس سے کہا کہ ہم تو ہزاروں تم میں سے کھینچ کر مسلمان بنا چکے ہیں جن کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہے اور ان کے متعلق ہم علی وجہ البصیرت کہہ سکتے ہیں کہ وہ پختہ مسلمان ہیں۔اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے ہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کا ذاتی مشاہدہ کر کے آپ سے انتہائی محبت کرنے والے ہیں۔اور یہ ایک حقیقت ہے۔ہم نے بھی وہاں اس قسم کے بہت نظارے دیکھے ہیں۔بہر حال مذہبی نقطہ نگاہ سے دنیا کا جو نقشہ اس وقت ہمارے سامنے ہے وہ یہ ہے کہ بعض علاقوں میں تو ان اقوام نے اعلان کر دیا کہ وہ عیسائی نہیں وہاں تو دہریت اور الحاد کا زور ہے۔یہ ہمارے لئے ایک علیحدہ محاذ ہے۔اس کے متعلق میں کسی اور خطبہ میں بیان کروں گا۔دنیا کا ایک علاقہ اور یہ بہت بڑا علاقہ ہے اس میں ہمیں یا تو نام کے عیسائی نظر آتے ہیں یاد ہر یہ ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم عیسائی نہیں ہیں۔لیکن عیسائیت کا نام ان ملکوں میں ہے۔اور جہاں عیسائیت کا کافی Hold (ہولڈ ) ہے وہ سپین اور جنوبی امریکہ کے علاوہ افریقہ کا بر اعظم ہے جہاں اسلام اور عیسائیت کے درمیان جنگ لڑی جارہی ہے۔اگر دنیا کا یہ نقشہ صحیح ہو اور میرے نزدیک صحیح ہے تو اس لحاظ سے جماعت احمدیہ پر یہ زبر دست ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس محاذ پر عیسائیوں کو شکست دے۔وہاں افریقہ میں بھی عیسائیوں کا یہ حال ہے کہ ہمارے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ پہلے شہروں اور قصبوں میں پڑھے لکھے لوگوں میں ان کی تبلیغ کا بڑا زور تھا۔لیکن جب سے ہم آئے ہیں یہ اب Bush (بش ) میں چلے گئے ہیں۔وہ دوست اپنی طرف سے تو یہ کہہ رہے تھے کہ اب ہم کیا کریں؟ میں نے انہیں فوراً کہا follow them to the bush تم بھی Bush میں جا کر ان کا پیچھا کرو۔انہیں یہاں بھی ٹکنے نہیں دینا“۔حضور نے یہ حقائق بیان کرنے کے بعد احمدی ڈاکٹروں اور ٹیچروں کو تحریک فرمائی کہ وہ میدان