تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 6 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 6

تاریخ احمدیت۔جلد 26 6 سال 1970ء ملاقات کا موقع ملتا ہے بے تکلف بات کرنے میں جو خوشی محسوس کرتا ہوں وہ خوشی میں ایک شہری سے ملاقات کے وقت محسوس نہیں کرتا۔کیونکہ شہریوں کو تکلف کی عادت پڑی ہوئی ہوتی ہے اور ان کی اس عادت کی وجہ سے ان سے ملاقات کے وقت بغیر جانے بوجھے ہم بھی تکلف کرنا شروع کر دیتے ہیں۔بہر حال آج میرے اس محسن بزرگ کے نواسہ (ملک سلطان بارون خاں صاحب ابن کرنل سلطان محمد خاں صاحب) کی شادی ہے اور اس کے نکاح کا اعلان میں اس وقت کروں گا۔دوست دعا کریں کہ جس طرح ہمارے بڑوں نے بے لوث اور بے نفس خدمت خدا کے دین کی کی ہے وہی جذبہ خدمت کا اور وہی جذبہ ایثار اور قربانی کا ان کی نسلوں میں بھی قائم رہے اور بڑا نمایاں رہے۔جدید پریس اور حد یہ ریڈ یوٹیشن کی تحر یک سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے 9 جنوری ۱۹۷۰ ء کو ایک جدید پریس اور احمد یہ ریڈ یونین کے قیام کی پر زور تحریک فرمائی۔چنانچہ اس کا تفصیلی پس منظر بیان کرتے ہوئے اس روز خطبہ جمعہ کے دوران ارشاد فرمایا کہ:۔”ہمارے پاس بعض اوقات مثلاً افریقہ کے کسی ملک سے مانگ آجاتی ہے کہ ہمیں سادہ قرآن کریم ( بغیر ترجمہ کے) کے ہیں ہزار نسخے اگلے تین ماہ کے اندر دے دو اور کچھ عرصہ پہلے ہمیں ایک ملک سے بارہ یا پندرہ ہزار سادہ قرآن کریم کے نسخوں کا آرڈر ملا اور تحریک جدید کو انکار کرنا پڑا کہ ہمارے پاس موجود نہیں ہیں۔اگر ہمارا اپنا پر لیس ہو تو اگر اور جب کوئی آرڈر آئے وہ آرڈر تو شاید پندرہ یا ہیں یا چھپیں ہزار کا ہوگا مگر ایک لاکھ نسخے ہمارے پاس تیار موجود ہوں گے یا ہم اس قابل ہوں گے کہ چند دنوں کے اندر اتنے نسخے شائع کر دیں۔غرض ہم بہت سارے کام کر سکتے ہیں اور پریس نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس طرف خیال نہیں کرتے۔ہمارے نزدیک ترجیح مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کو ہے۔کیونکہ صحیح ترجمہ اور صحیح تفسیری نوٹ اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر مسلم دنیا کو حضرت