تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 120 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 120

تاریخ احمدیت۔جلد 26 120 سال 1970ء میرے چانے سپین کی اس وقت مدد کی تھی جب کہ انہیں مد کی ضرورت تھی۔اگر وہ آپ کا یہ کام کر دیں تو میرا چچا بھی بہت خوش ہوگا۔غرض انہوں نے بڑی خوشی کا اظہار کیا لیکن میں نے انہیں کہا کہ اللہ تعالیٰ پر میرا تو کل ہے وہ پورا کرے گا انشاء اللہ۔خدا کرے کہ وہ وقت مقدر جلد آ جائے اور ہمارے لئے آج ہی وہ خوشیوں کے دن کی ابتداء بن جائے۔پھر فرمایا کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے بہت ساری تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ان تبدیلیوں کے آخری نتائج کو سنبھالنا انسان کا کام ہوتا ہے اور یہ جماعت احمدیہ کا کام ہے۔اس دورہ میں آپ نے نائیجیریا میں ۶ اسکول کھولنے کے لئے احباب جماعت کو ہدایات دیں کہ وہ اس سلسلہ میں پانچ سالہ منصوبہ تیار کریں۔آپ نے بتایا کہ غانا میں صدر ٹب میں نے جماعت احمد یہ غانا کے لئے سوا یکٹر زمین دینے کی منظوری دی ہے۔اس دورہ میں آپ کے دل میں شدت سے اللہ تعالیٰ نے یہ ڈالا کہ ان ملکوں میں کم سے کم ایک لاکھ پونڈ خرچ کیا جائے جس میں اللہ تعالیٰ بہت برکت ڈالے گا۔حضور نے بتایا کہ اس رقم سے ہسپتالوں اور سکولوں کے لئے ڈاکٹر ز اور ٹیچر ز جتنے چاہئیں مہیا کئے جائیں گے۔اسی طرح آپ نے اس دورہ کے دوران خدا تعالیٰ کے جن فضلوں کو مشاہدہ کیا اور جو ایمان افروز حالات و واقعات پیش آئے ان کا تفصیل سے اپنے اس خطبہ جمعہ میں ذکر فرمایا۔پاکستانی جماعتوں کی طرف سے مالی قربانی کا شاندار مظاہرہ سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ۱۲ جون ۱۹۷۰ء کے خطبہ جمعہ میں "نصرت جہاں ریزرو فنڈ کے لئے مالی قربانیاں پیش کرنے کی تحریک فرمائی تھی۔یہ تحریک اس کے دو روز بعد الفضل میں اشاعت پذیر ہوکر جماعتوں میں پہنچنی شروع ہوئی۔جوں جوں حضور کی آواز احباب جماعت تک پہنچتی گئی مخلصین جماعت اس پر والہانہ لبیک کہتے ہوئے مالی جہاد میں شامل ہوتے چلے گئے اور ایثار، 113 قربانی اور اطاعت امام کی سابقہ تمام روایات سے بڑھ کر انفاق فی سبیل اللہ کا ایک نیا اور درخشندہ ریکارڈ قائم کر دکھایا۔چنانچہ ۷ اجون تک نصرت جہاں ریزرو فنڈ کے وعدہ جات قریباً پانچ لاکھ تک ہوئے اور پچاس ہزار روپے سے زائد رقم موصول ہو گئی۔اس کے بعد اس میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا گیا یہاں تک کہ سیکرٹری نصرت جہاں سمیع اللہ صاحب سیال کے ایک اعلامیہ کے مطابق ۲۵ نومبر