تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 115 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 115

تاریخ احمدیت۔جلد 26 115 سال 1970ء کے حضور مال کی قربانی پیش کر دینا کوئی چیز نہیں جب تک وہ مقبول نہ ہو۔اس واسطے آپ بھی دعائیں کریں اور میں بھی دعا کروں گا کہ یہ سعی مشکور ہو۔اللہ تعالیٰ اس حقیر سی قربانی کو قبول فرمائے۔۔۔۔۔اس کے بعد میں بیٹھ گیا تو مسجد ( فضل ) میں ہی سترہ ہزار پونڈ کے وعدے ہو گئے۔پھر چوہدری ( ظفر اللہ خاں) صاحب نے مجھے کہا کہ بہت سے دوست جو باہر سے آنے والے ہیں وہ جمعہ میں نہیں پہنچ سکے کیونکہ کام کا دن ہے اتوار کو ان میں سے بہت سے نئے آدمی ہونگے اس لئے آپ ان کو اتوار کے دن خطاب کریں۔چنانچہ وہاں بھی میں نے آدھے گھنٹے کی مختصر تقریر کی اور دس ہزار پونڈ کے وعدے وہاں ہو گئے اور جس وقت میں سپین گیا ہوں تو ڈھائی ہزار پونڈ ان کے پاس کیش جمع ہو گیا تھا۔لیکن ابھی وہ امانت نہیں کھلی تھی۔وہ مسجد کے فنڈ میں جمع ہو رہا تھا۔ان سے میں نے کہا کہ میں نے اس طرح نہیں جانا اس کا "نصرت جہاں ریز روفنڈ“ نام رکھا ہے ایک ایک پیسہ اس فنڈ میں ہونا چاہیے۔امانت کھولیں اور وہاں ساری رقم ٹرانسفر کروائیں۔پھر ہم پین چلے گئے۔وہاں سے بھی پوچھتے رہے۔جب واپس آئے تو چھ ساڑھے چھ ہزار پونڈ کیش جمع ہو گیا تھا۔کچھ اور وعدے ہو گئے تھے شاید یہ رقم ۳۲ ہزار پونڈ تک پہنچ گئی تھی۔پھر میں نے انہیں کہا کہ فضل عمر فاؤنڈیشن سے کم سے کم ڈبل مجھے چاہیے کیونکہ مسلمان احمدی کا قدم ایک جگہ کھڑا نہیں ہوسکتا ترقی کرتا ہے۔امام رفیق مجھے کہنے لگے کہ یہ دس ہزار پونڈ دو چار دن میں کیسے جمع ہوں گے۔آپ مجھے ایک مہینے کی مہلت دیں میں خود دورہ کروں گا اور اس طرح یہ دس ہزار پونڈ کی رقم جمع کروں گا۔میں نے ان سے کہا کہ میں ایک دن کی مہلت دینے کے لئے تیار نہیں ہوں اور میں آپ کو بتاتا ہوں کہ جب میں یہاں سے جاؤں گا تو اللہ تعالیٰ دس ہزار پونڈ کا بھی انتظام کر چھوڑے گا۔شاید اس سے بھی زیادہ ہو جائے۔جس دن میں چلا ہوں ( یہ وہ رقم ہے جو ہمارے اکاؤنٹ میں جا چکی تھی۔بعض رقموں کا ہمیں پتہ تھا مثلاً گلاسگو، ایڈنبر اوغیرہ میں جمع ہوگئیں لیکن ابھی پہنچی نہیں تھی ان کو میں نے شامل نہیں کیا تھا) چالیس ہزار کے وعدے ہو چکے تھے اور دس ہزار پانچ سو پونڈ نقد اس امانت میں جمع ہو چکا تھا۔گو یا فضل عمر فاؤنڈیشن سے ڈبل سے بھی زیادہ۔انشاء اللہ