تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 107
تاریخ احمدیت۔جلد 26 107 سال 1970ء میں بڑے سائز کا ایک تین کالمی فوٹو شائع کیا۔جس میں حضور کوا کرا کے فضائی متعقر پر موٹر میں سوار ہونے سے قبل ہاتھ ہلا کر ہزاروں مخلص فدائی احباب کے استقبالیہ نعروں کا جواب دیتے ہوئے دکھایا گیا۔فوٹو میں حضور کے قریب صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب، مولانا عطاء اللہ کلیم امیر جماعتہائے احمد یہ گھانا اور بہت سے دوسرے احباب بھی کھڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔اخبار مذکور نے اوپر ایک چوکھٹہ کے اندر جلی حروف میں لکھا:۔ساری دنیا میں پھیلی ہوئی احمد یہ جماعت کے سربراہ اعلیٰ حضرت مرزا ناصر احمد جو گزشتہ ہفتہ کے آخری روز گھانا کا دورہ شروع کرنے کے سلسلہ میں لیگوس سے اکر اپہنچے ہیں۔آپ ہاتھ ہلا کر اپنے پیروؤں کے استقبالیہ نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔تصویر میں وزیر مواصلات مسٹر ہارونا اسیکواور جماعت کے عہدہ دار بھی کھڑے نظر آرہے ہیں۔106, ۲۰ را پریل کو سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے گھانا کے سر براہ مملکت بریگیڈیر اے۔اے افریفا Brigadier Akwasi Amankwaa Afrifa۔24 April) (1979 June 1936۔26 جو صدارتی کمیشن کے چیئر مین ہیں سے ملاقات فرمائی۔اخبارات میں یہ خبر بھی فوٹو کے ساتھ بہت نمایاں طور پر شائع ہوئی۔ڈیلی گرافک نے ۲۲ اپریل کے پرچہ میں اس ملاقات کا تین کالمی فوٹو بہت نمایاں طور پر شائع کیا۔جس میں حضور انور اور بریگیڈ میرا فریفا کو ایک ہی صوفہ پر بیٹھے گفتگو کرتے دکھایا گیا۔اس پر اخبار نے یہ عنوان جمایا۔’ ”امام جماعت احمدیہ سے افریفا کی ملاقات۔نیز فوٹو کے نیچے یہ عبارت شائع کی:۔صدارتی کمیشن کے چیئر مین بریگیڈ میراے۔اے افریفا صدارتی محل میں جماعت احمدیہ کے سربراہ اعلیٰ ، ہز ہولی نس مرزا ناصر احمد خلیفہ اسیح الثالث سے خوشگوار ماحول میں گفتگو فرمارہے ہیں۔امام جماعت احمد یہ صدارتی کمیشن کے ممبران سے ملاقات کے لئے صدارتی محل (Osu Castle) میں تشریف لائے تھے۔یہ مذہبی رہنما جو آجکل گھانا اور مغربی افریقہ کے دوسرے ممالک کے دورہ پر تشریف لائے ہوئے ہیں۔اب اس دورہ کے سلسلہ میں اکر اسے کماسی تشریف لے گئے ہیں۔۲۱ اپریل کی صبح کو حضور نے گھانا کے شہر کماسی میں احمد یہ سیکنڈری سکول کا معاینہ فرمایا۔اس موقعہ پر حضور نے طلباء کو ایک بصیرت افروز خطاب سے سرفراز فرمایا۔اخبارات میں اس