تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 104 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 104

تاریخ احمدیت۔جلد 26 104 سال 1970ء پر شائع ہوئی چنانچہ ڈیلی ٹائمز نے اپنی سے امئی کی اشاعت میں 4 اسکول تعمیر کرنے کا پروگرام۔پانچ سالہ منصوبہ کے چار کالمی دوہرے عنوان کے تحت لکھا:۔عالمی احمد یہ مسلم آرگنائز یشن کے سربراہ اعلی حضرت حافظ مرزا ناصراحمد خلیفۃ المسح الثالث نے کل لیگوس میں فرمایا کہ یہ صرف اسلام ہی ہے کہ جس نے بنی نوع انسان کے اقتصادی مسائل کو خاطر خواہ طریق پر حل کیا ہے۔آپ نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام رواداری، محبت اور دوسروں کے جذبات کا احترام کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔حضرت احمد کل فیڈرل پیلس ہوٹل وکٹوریہ آئی لینڈ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمارہے تھے۔آپ نے فرمایا ہر فرد کو مادی وسائل کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کو اس طور پر ترقی دینے کی اجازت ہونی چاہیے کہ وہ ان صلاحیتوں سے دوسروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکے۔آپ نے یہ بھی بتایا کہ آپ نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو آئندہ پانچ سال کے اندر ملک میں ۱۶ 101 سیکنڈری سکول اور چارطبی امداد کے مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بنائے گی۔مسلم راہنما نے اس تجویز کا بھی ذکر فرمایا کہ نائیجیریا میں اسلامی تعلیم کی اشاعت کی غرض سے ایک علیحدہ براڈ کاسٹنگ اسٹیشن ہونا چاہیے“۔ہے سنڈے پوسٹ“ نے اس پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے ” جماعت احمد یہ طبی امداد کے مراکز قائم کرے گی“ کے زیر عنوان لکھا:۔”جنگ کے بعد کے زمانہ میں تعمیر وترقی کے نئے پروگرام میں حصہ لینے کی غرض سے احمد یہ مسلم مشن نے ملک کے مختلف حصوں میں طبی امداد کے مراکز قائم کرنے کا پروگرام مرتب کیا ہے۔کل گھانا روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل عالمی احمد یہ مسلم آرگنائزیشن کے سربراہ اعلیٰ نے اخباری نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران اس امر کا انکشاف کرتے ہوئے فرمایا کہ مجوزہ ہسپتالوں کو چلانے کے لئے سند یافتہ ڈاکٹر سرجیکل سپیشلسٹ پاکستان سے بھجوائے جائیں گے۔عالمی شہرت کے حامل یہ نامور مسلم راہنما مغربی افریقہ کے خیر سگالی کے دورہ کے سلسلہ میں ایک ہفتہ سے نائیجیریا میں قیام فرما تھے۔حضرت مرزا ناصر احمد نے یہ بھی بتایا کہ ملک کے شمال مغربی علاقہ میں چار سیکنڈری سکول تعمیر کرنے کے سلسلہ میں ملٹری گورنر اور سٹیٹ کمشنر عثمان فاروق اور ان کے درمیان بعض انتظامات طے پا