تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 103 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 103

تاریخ احمدیت۔جلد 26 103 سال 1970ء حضور کے اس معرکۃ الآراء خطاب کا ذکر کرتے ہوئے نائیجیریا کے ایک اور اخبار ڈیلی ٹائمنز نے اپنی ۱۵ را پریل کی اشاعت میں ”سب کو مذہبی تعلیم دو“ کے چار کالمی عنوان کے تحت لکھا:۔عالمی احمد یہ مسلم آرگنا ئزیشن کے سربراہ اعلیٰ حضرت حافظ مرزا ناصر احمد نے نائیجیرین سکولوں میں ہر سطح پر مذہبی تعلیم کے سلسلہ وار نصاب کی تدریس رائج کرنے پر زور دیا ہے۔اس ہفتہ ابادان میں ایک تقریر ارشاد فرماتے ہوئے حضرت احمد نے فرمایا مذہبی تعلیم کے نتیجہ میں نئی دریافتوں کی رفتار تیز ہو جائے گی اور نئے علم کی تلاش ایسے خطوط پر اور ایسی سمت میں آگے بڑھنی شروع ہو جائے گی جس کا انسان کی بہتری اور خوشحالی سے براہ راست تعلق ہو۔آپ نے فرمایا مذ ہبی تعلیم ہمیں اس قابل بنادے گی کہ ہم باہم ایک دوسرے کو اور بیک وقت دنیا کے تمام لوگوں کو اس نظریہ سے دیکھنا شروع کر دیں گے کہ گویا یہ ایسے جاندار ہیں جنہیں زندہ رہنے اور ترقی کرنے کا یکساں حق حاصل ہے۔اور جن پر خود اپنے بارہ میں اور اپنے جیسے تمام دوسرے انسانوں کے بارہ میں اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔آپ نے فرمایا ایسا نقطہ نظر اور ایسا طرز عمل حصول علم کی جدو جہد کو اس کا صحیح مقام عطا کرنے کا موجب ہوگا۔آپ نے طلباء کو توجہ دلائی کہ وہ دوسرے علوم کو نظر انداز کر کے کسی ایک علم میں خصوصی مہارت پیدا کرنے کی خاطر اس پر ضرورت سے زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے نامناسب طریق اور اس کے غیر صحتمندانہ اثر کو زائل کرنے کی کوشش کریں۔کیونکہ اس قسم کی مہارت جدید علم اور جدید تعلیم کی ایک ناگزیر و ناگوار خصوصیت بن کر رہ گئی ہے۔آپ نے اس امر پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے مخصوص شعبہ ہائے علم کے علاوہ علم کے دوسرے میدانوں سے بے رخی نہ برتیں بلکہ تحیر اور تجس سے کام لیتے ہوئے ان میں بھی دلچسپی لیں۔حضرت احمد نے فرمایا۔”ہماری مخصوص دلچسپیاں اور مطالعہ وتحقیق کی لائنیں خواہ کچھ ہوں ہمیں اپنے ماحول کے باقی حصوں سے بے رخی نہیں برتنی چاہیے؟ 100 66 ۱۶ / اپریل کو نائیجیریا سے گھانا روانہ ہونے سے قبل حضور نے لیگوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اس سے اگلے روز اخبارات میں اس پریس کانفرنس کی خبر بہت نمایاں طور