تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 1 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 1

تاریخ احمدیت۔جلد 26 1 سال 1970ء صلح تا فتح ۱۳۴۹ش/ جنوری تا دسمبر ۱۹۷۰ء سید نا حضرت خلیفہ اسح الثالث کا پیغام جماعت احمد یہ غانا کے نام جماعت احمد یہ غانا کا ۴۵ واں جلسہ سالانہ ۸-۹ - ۱۰ جنوری ۱۹۷۰ء کو منعقد ہوا۔اس موقعہ پر مرکز احمدیت ربوہ سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے خاص طور پر پیغام بھجوایا جوالحاج مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب امیر دمشنری انچارج نے پڑھ کر سنایا۔اصل پیغام بزبان انگریزی تھا جس کا اردو ترجمہ "بسم الله الرحمن الرحيم درج ذیل ہے۔میرا دل خوشی کے جذبات سے لبریز ہے یہ جان کر کہ آپ کی ۴۵ ویں سالانہ کانفرنس سالٹ پانڈ میں مورخہ ۸-۹-۱۰ جنوری ۱۹۷۰ء منعقد ہو رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نفرنس میں برکت ڈالے اور اسے کامیاب بنادے۔خدا کرے کہ وہ اپنے بے پایاں رحم اور محبت کے طفیل آپ کونور اور عقل عطا فرما دے تا کہ آپ اپنی تقریروں اور مباحث میں صحیح رنگ میں ہدایت یافتہ ہوں۔خدا کرے کہ وہ آپ کو ہمت اور کام کے مواقع عطا فرمائے اور ضرورت پڑنے پر حق اور اسلامی اقدار کے لئے کہ ہم نے پیچھے نہ ہٹنے کی قسم کھائی ہے، تکالیف اٹھانے کی برداشت عطا فرمائے۔ہمیں بھولنا نہ چاہیے کہ دین اور اسلام کا مغز ہماری مکمل اطاعت امرالہی اور مکمل آہنگی راہ الہی میں ہے۔ساری تعریفیں اسی کے واسطے ہیں۔ہمارا فرض اسی (اللہ ) کو اپنانا ہی ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی صفات اپنے اندر پیدا کرنی اور جذب کرنی چاہئیں۔خاص طور پر چاراہم ترین صفات جو قرآن مجید کی پہلی سورۃ میں بیان ہوئی ہیں یعنی رب العالمین۔الرحمن الرحیم۔مالک یوم الدین یعنی وہ تمام جہانوں کا رب ہے۔بے حد کرم کرنے والا ہے۔وہی جزا سزا کے وقت کا مالک ہے۔ان صفات کا