تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 82 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 82

تاریخ احمدیت۔جلد 25 82 سال 1969ء رابطہ پیدا کر لیا گیا تا ان کے ذریعہ ان علاقوں کے حالات بہتر طور پر معلوم ہوسکیں اور اشاعت دین اور مسلمانوں کی بہبود اور ترقی کے مفید طریق پر پروگرام بنانے میں مددل سکے۔چنانچہ ان تمام اصحاب نے جنہیں خطوط لکھے گئے تھے صاحبزادہ صاحب کے دینی مشن کو کامیاب بنانے میں بھر پور مدد کی۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے ۱۵ جون ۱۹۶۹ء کو مسجد مبارک میں دورہ کی کامیابی کے لئے پُر سوز اجتماعی دعا کرائی جس میں ربوہ کے ہزاروں مخلصین نے شرکت کی اور صاحبزادہ صاحب کو دلی دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔آپ اگلے روز ۱۶ جون صبح پانچ بجے ربوہ سے روانہ ہوئے اور ان تینوں ممالک کا ایک ماہ تک دورہ مکمل کرنے کے بعد ۱۵ جولائی ۱۹۶۹ء کو بخیریت ربوہ پہنچ گئے۔امیر مقامی مولانا ابوالعطاء صاحب کی سرکردگی میں اہل ربوہ نے آپ کا پر جوش استقبال کیا۔آپ نے اس تبلیغی دورہ میں اسلام کی توسیع اور اشاعت کے امکانات کا وسیع جائزہ لیا۔ان ممالک کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کی تجاویز سوچیں۔ان ممالک کے مخلص احمدیوں اور بعض دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور متعدد تقاریب میں نہایت خوش اسلوبی سے پیغام حق پہنچایا۔ترکی اور یوگوسلاویہ میں بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد فضل لندن نے سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے اور الہی سفر کی مفصل رپورٹیں مرکز کو بھجوائیں جو اخبار الفضل“ اور رسالہ تحریک جدید میں شائع ہوئیں۔ایران آپ اپنے دورہ کے آغاز میں ۷ اجون کو تہران پہنچے اور ۲۰ جون تک ایران میں قیام فرمایا۔آپ جب تہران پہنچے تو تہران ہوائی اڈے پر محمد افضل صاحب صابر ( مولوی محمد بشیر صاحب شاد مبلغ افریقہ کے بھائی اور جماعت احمد یہ ایران کے امیر ) اور ملک مشتاق احمد صاحب استقبال کے لئے موجود تھے۔محترم صابر صاحب نے تہران پہنچتے ہی احباب جماعت سے دورہ کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کے لئے مشورے لئے تبلیغی مساعی، نظام جماعت کا استحکام اور احباب جماعت وغیرہ کئی موضوع زیر بحث آئے۔صاحبزادہ صاحب نے جماعت ایران کی خدمات کی تعریف کی اور اسے وسعت دینے کے سلسلہ میں مفید ہدایات سے نوازا۔یہ جماعتی اجلاس دو، تین گھنٹے تک جاری رہا۔اس کے بعد ایک مقامی صنعت کار کے مذہبی ذوق رکھنے والے صاحبزادے جناب تقی صاحب کے ساتھ صاحبزادہ صاحب نے ایران سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور نہایت مفید معلومات حاصل کیں۔