تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 81 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 81

تاریخ احمدیت۔جلد 25 پریس میں ذکر 81 سال 1969ء ربوہ کے احمدی نو جوانوں اور بچوں کی اس بے لوث خدمت خلق کو نہ صرف مسافروں نے سراہا بلکہ پاکستان پریس نے اسے ایک قابل تقلید مثال سمجھتے ہوئے اس کی مختصر رپورٹیں شائع کیں۔چنانچہ روزنامہ نوائے وقت لاہور نے اپنی ۱۷ جون ۱۹۶۹ء صفحہ ۵ کی اشاعت میں لکھا:۔خدمت خلق کا شاندار مظاہرہ ربوہ (نامہ نگار ) گذشتہ روز ربوہ اور چنیوٹ کے درمیان ایک ریل گاڑی کا انجمن پٹڑی سے اتر گیا جس سے ریلوے لائن بھی متاثر ہوئی۔بہت سی گاڑیوں کو مجبورار بوہ کے سٹیشن پر رکنا پڑا۔دو پہر کی شدید گرمی میں ربوہ کے چھوٹے چھوٹے بچوں اور نوجوانوں نے ایک تنظیم کے ساتھ سب مسافروں کو ٹھنڈا پانی اور کھانا گاڑیوں میں مہیا کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ خدمت خلق کا یہ شاندار نمونہ پیش کرنے والے بچے اور نوجوان خود بھو کے اور پیاسے تھے اور انہوں نے اس خدمت کا کوئی معاوضہ نہیں لیا اور نہ قبول کیا۔ایک اندازہ کے مطابق کل چھ ہزار لوگوں کو ٹھنڈا پانی اور کھانا مہیا کیا گیا۔“ روز نامه مشرق لاہور (۲۸ جون ۱۹۶۹ ء صفحه ۲) نے خبر دی کہ: طلباء نے مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کیا۔ربوه ۲۷ جون ( نامہ نگار ) ربوہ کے سکولوں اور کالجوں کے بچوں ( سکولوں اور کالجوں کے بچوں نے نہیں مجلس اطفال الاحمدیہ اور مجلس خدام الاحمدیہ نے۔ناقل ) نے پچھلے دنوں قابل تقلید کا رنامہ سر انجام دیا۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ گذشتہ دنوں ایک مال گاڑی چنیوٹ اور ربوہ کے درمیان پٹری سے اتر گئی۔اس کی وجہ سے ریلوے ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی۔اس عرصہ میں متعدد گاڑیاں (ربوہ) ریلوے اسٹیشن پر آکر رکی رہیں۔ربوہ کے طلباء نے اس پوری مدت میں ہزاروں مسافروں کو کھانا کھلایا اور ٹھنڈے پانی سے ان کی تواضع کی۔ان کی اس خدمت خلق سے ہزاروں مسافروں کی سفری مشکلات دور ہوئیں۔اس کے لئے وہ تمام طلباء کے ممنون ہوئے۔“ صاحبزادہ مرز ا مبارک احمد صاحب کا دورہ ایران ، ترکی و یوگوسلاویہ اس سال کے وسط میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر و وکیل اعلیٰ نے ایران، ترکی اور یوگوسلاویہ کا ایک کامیاب تبلیغی دورہ فرمایا۔روانگی سے قبل ان ممالک کے بعض دوستوں سے